تلاش

بال لمبے کرنے کا ٹوٹکہ
قارئین اسلام و علیکم: میرے جن بہن بھائیوں کو بال لمبے کرنے کا شوق ہے وہ میرے اس ٹوٹکے پر عمل کریں نوٹ فرمالیں۔ رات کے وقت پانی میں املی ڈال کر رکھ دیں اور پھر صبح اس پانی سے اپنے بال اچھی طرح دھولیں۔ یہ عمل کم از کم ایک ہفتہ ضرور کریں اور ساتھ ساتھ ناریل یا بادام کے تیل سے مالش کرتے رہیں۔ ان شاء اللہ ضرور شفا ہوگی۔
جسمانی باڈی کا نسخہ
میرے وہ بھائی جو اپنی غلطیوں کی وجہ سے اپنی صحت خراب کرچکے ہیں اور بہت کمزور ہوگئے ہوں اور کسی کام کے لیے دل نہ چاہتا ہوں وہ اس نسخے پر عمل کریں پھر آپ کو اس نسخے کی قدر ہوگی۔ اجزا ء درج ذیل ہیں ۔ پوسٹ درخت چیتہ دو کلو شکرتری دو کلو دونوں اجزاء کو ملا کر مکس کرلیں ایک چمچ صبح شام پانی کے ساتھ لیں بس دونوں میں آپ کی باڈی بن جائے گی۔
سوکھے پن کا علاج 
اگر بالکل کمزور شخص بھی یہ ایک چیز کھالے تو اس کا 20 کلو وزن بڑھ جائے گا۔ بس یہ ٹوٹکہ آزمائیں او ر خوبصورت بن جائیں اجزاء نوٹ کرلیں۔ ایک چھٹانک مغز بادام شیریں، ایک پائو تل سیاہ ، آدھا پائو ناریل، آدھا مصری یہ سب چیزیں پنساری کی دوکان مل جائیں گی۔ ان سب چیزوں کوباریک کرلیں رات کوسونے سے پہلے دو چمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ لیں ایک ہفتہ لازمی اس کو اپنائیں۔
بغیر دوائی کے جریان کا علاج
اگر میرے کسی بھائی کو جریان کی بیماری لگ گئی ہو او ر علاج کرواکر تنگ آچکا ہو تو بغیر علاج کے اس ٹوٹکے کو کریں اس سے آسان ٹوٹکہ آپ کو کبھی نہیں ملے گا۔ جسے عام لوگ نظر انداز کردیتے ہیں ٹوٹکہ یہ ہے صبح سویرے جب آنکھ کھلے تو ٹانگیں آسمان کی طرف اور سر کے بل کھڑے ہوجائیں یعنی سر زمین پر لگ جائے اگر اس طرح کھڑے نہیں ہوسکتے تو دیوار کا سہارا لے سکتے ہیں ۔ پہلے دن پانچ منٹ پھر ٹائم بڑھاتے جائیں ان شاء اللہ ضرور فائدہ ہوگا۔(مہر کامل حیدر‘ کلاسن )