تلاش

محترم حکیم صاحب! اسلام علیکم!گزارش ہے کہ 2003ء میں میری شادی ہوئی۔ میں اپنے خاوند کے گھر آئی۔ میں نے اپنے خاوند کو عید کے علاوہ کبھی کوئی نماز‘ روزہ‘ مسجد جاتے نہیں دیکھا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت عطا کرے‘ اس کےعلاوہ جب میں اس گھرمیں آئی تو میری ایک نند کنواری جوکہ بیمار تھی اسے گنٹھیا کی بیماری بھی تھی اور دورے بھی پڑتے تھے۔ دورے اس وقت زیادہ پڑتے جب وہ کچھ پڑھتی خاص کر وہ سورئہ کوثر بہت پڑھتی تھی۔ اس کے بعد کئی کئی دن ہوش میں نہیں رہتی تھی‘ خون کے چھینٹے بھی آتے تھے لیکن اس وقت گھر کے حالات ٹھیک تھے ۔ نند تو اس دنیا سے رخصت ہوگئی ۔ اس کے بعد میں خود بیمار ہوگئی۔ رسولی کا مسئلہ بن گیا، میری دو بیٹیاں ایک 19 سال کی اوردوسری 17 سال کی ، رسولی کی وجہ سے دوبارہ کوئی بچہ نہ ہوسکا۔ چھ سات سال کےبعد طبیعت نہایت خراب ہوتی تو رسولی کا آپریشن ہوا ۔ آپریشن کے بعد رسولی کا ٹیسٹ کروایا اس میں خطرناک یعنی کینسر کے جراثیم آئے، ڈاکٹروں نے کہا کہ کینسر پھیل چکا اس کو لاہور لے جائیں‘ وہاں میرے دو کورس کروائے گئے۔ ایک ٹیسٹ کا ابھی نتیجہ نہیں آیا تھا وہ بعد میں آیا ۔ جب وہ ٹیسٹ آیا اس کے بعد انہوں نے کہا : اب آپ پانچ سال اپنا علاج جاری رکھو اور یہ دوا کھاتی رہی پھر ایک مرتبہ دوران علاج مجھے آپریشن تھیٹر بلایا شاید وہ میرا آپریشن کرنا چاہتے تھےا ور مجھے تاریخ دینا چاہتے تھے‘- وہاں دعائیں لکھی ہوئی تھیں کسی مریض جس کو لاعلاج قراردیا گیا‘ کسی عورت نے ایک مریض سے کہا تھاکہ آپ یہ دعائیں پڑھیں ۔ اس مریض نے دعائیں پڑھیں اس کےبعد وہ ایسے ٹھیک ہوئے جیسے انہیں کینسر کبھی ہوا ہی نہیں، وہ ٹھیک ہوگیا ۔ اس مریض نے وہ دعائیں ہسپتال والوںکو دیں۔ انہوں نے فوٹو کاپی کرواکرلوگوں کو دیں، میں نے بھی وہ دعائیں پاگل ہوکر پڑھیں‘ سارا دن‘ ہر لمحہ‘ ہر سانس بس میری زبان پر یہی آیت ہوتی تھیں‘ نامعلوم میں نے کتنے ہزار‘ کتنے لاکھ پڑھیں ہرمرتبہ اول وآخر تین مرتبہ درود شریف لازم پڑھتی تھی۔ اللہ کے فضل سے میرے آخری ٹیسٹ کا نتیجہ بھی ایسے ہی صاف آیا کہ میں ٹھیک تھی‘ ڈاکٹروں نے میرے آپریشن کا فیصلہ واپس لے لیا۔ میری بیماری سے پہلے ہماری پرچون کی دکان تھی‘ اچھی خاصی چلتی تھی وہ بھی ختم ہوگئی۔ ہمارے رقبے میں چھ کنا ل رقبہ تھا جس کے اندر بہت بڑا مٹی کا ڈھیر تھا۔ میری بیماری کے دوران ہی وہ اٹھایا اور رقبہ خالی کروایا اب کوئی کہتا ہے کہ اس کی وجہ سے آپ کے ساتھ ایسا ہوا ہے اور کوئی کہتا ہے کہ ہمارے گھرمیں بیری کا درخت تھا وہ بارش اور آندھی کی وجہ سے ٹوٹ گیا تھا۔ ہم نے اسے جڑ سے ختم کردیا اورکوئی کہتا ہے کہ اس کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا ہے۔مگر جو بھی ہوا‘ الحمدللہ! قرآن پاک کی ان شفائی آیات کی بدولت رب کریم نے مجھے شفاء سے نوازا۔ واقعی قرآن سے بڑی شفاء اس دنیا میں موجود نہیں ہے۔ کاش! قرآن کی فضیلت و اہمیت ہمیں پہلے بتائی جاتی‘ ہم روزانہ قرآن کی تلاوت کرتے‘ ہمارے گھر میں روزانہ قرآن پڑھا جاتا چاہے ایک صفحہ ہی کیوں نہ ہو‘ تو ہمارے گھر اتنے مصائب کبھی نہ آتے۔کینسرسے شفاء کیلئے یہ آیات پڑھتی تھی۔
بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم
وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَOوَاِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِيْنِOوَ قُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَ ارْحَمْ وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَOاَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاهُ وَ یَكْشِفُ السُّوْٓءَ Oقُلْنَا یٰنَارُكُوْنِیْ بَرْدًا وَّ سَلٰمًا عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَOوَ اَیُّوْبَ اِذْ نَادٰى رَبَّهٗ اَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَOاَنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْOلَا اِلَهَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَOفَاسْتَجَبْنَا لَهٗ وَ نَجَّیْنٰهُ مِنَ الْغَمِّO وَكَذٰلِكَ نُـْۨجِی الْمُؤْمِنِیْنَO اِنَّ رَبِّیْ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ حَفِیْظٌOحَسْبُنَا اللّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُOوَ تَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًاO اَلَیْسَ اللّٰهُ بِكَافٍ عَبْدَهٗO ھُوَمَوْلٰىکُمْ نِعْمَ الْمَوْلٰی وَ نِعْمَ النَّصِیرُOاَلْحَمْدُ لِلّهِ رَبِّ الْعٰلَمِينَ Oنِعْمَ الْمَوْلٰى وَ نِعْمَ النَّصِیْرُO فَتَبَارَكَ اللّٰهُ اَحْسَنُ الْخَالِقِيْنَOلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ بِّاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔ تین مرتبہ درود شریف اول آخرہر بار پڑھیں۔