محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ پڑھنا اور ہر جمعرات تسبیح خانہ لاہور میں ہونے والی محافل سننا شروع کی میری زندگی میں عروج ہی عروج آیا ہے۔ کچھ اعمال جو میں نے تسبیح خانہ کی نسبت سے سیکھے وہ یہ ہیں:۔سورہ مائدہ آیت نمبر 114 اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف اور گیارہ بار یہ آیت پڑھ کر آسمان کی طرف پھونک مار دیتا تھا اور پوری امت اور اپنا تصور کرکے یہ کہتا ہوں کہ یااللہ ہمارے جسمانی اور روحانی رزق میں اضافہ فرما۔ خاص طور پر اس دعاکو میں نے رمضان المبارک میں افطاری اور سحری کے وقت بہت لاجواب پایا ہے۔مزیدوضو کرتے وقت وضو کی دعا دل ہی دل میں پڑھتا ہوں اور وضو کے بعد تین گھونٹ پیتا ہوں۔اللھم اغفرلی ذنب ووسع لی فی داری و بارک لی فی رزقی۔حلال رزق والی دعا یعنی اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ۔
بِسْمِ اللہِ عَلٰی وَدِیْنِی نَفْسِیْ وَوَلَدِیْ وَاَھْلِیْ وَ مَالِیْ۔ یہ دعا ہر نماز کے بعد 100 مرتبہ روز پڑھتا ہوں۔
سورئہ النصر(پارہ30) فجر کے بعد 21 مرتبہ ظہر کے بعد 22 مرتبہ، عصر کے بعد 23 مرتبہ، مغرب کے بعد 24 مرتبہ، عشاء کے بعد 25 مرتبہ۔
یہ معمول آج تک باقاعدگی سے چل رہا ہے۔ میں نے جس جس کو یہ اعمال بتائے ہیں ان کے روزی رزق میںبہت زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔ قارئین!میری ماہوار آمدن گزشتہ پانچ سال میں ستر ہزار سے بڑھ کر پانچ لاکھ پچاسی ہزار تک پہنچ چکی ہے اور یہ سوفیصدحق حلال کی کمائی تھی جس میں اللہ نے بہت برکت ڈالی ہوئی ہے۔میں اس کمائی سے جہاں بھی انویسٹ کی مجھے کروڑوں کی بچت ہوئی۔ میں صرف یہاں ایک مثال دینا چاہتا ہوں کہ میں نے ان حلال بچت کیے ہوئے پیسوں سے دو پلاٹ ایک سوسائٹی میں اور ایک کنال والے الگ پلاٹ لیے۔ سال گزرنے کے بعد ان کی بچت مجھے کروڑوں میں ہورہی ہے۔میں نے زندگی میں کبھی یہ نہیں سوچھا تھا کہ میںزیرو میٹر بڑی گاڑی خرید سکوں گا۔
درج بالا اعمال کا معمول اب بھی جاری ہے‘ قارئین بھی رزق میں اضافہ کیلئے ان مسنون دعاؤں کا سہارا لیں پھر دیکھیں رزق کیسے چھپڑ پھاڑ کر ملتا ہے۔اللہ کے فضل و مدد اور تسبیح خانہ کی نسبت سے یہ ممکن ہوا۔(س، پشاور)