محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم ! میں مایوسیوں کی گہرائیوں میں ڈوبی ہوئی تھی‘ حالت یہ تھی کہ دل کرتا تھا زمین کھل جائیں اور میں اس چلی جاؤں۔ میرے غم کا کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا کہ میں کس قدر غم اور دکھ کی کیفیت میں تھی، بڑی دعاؤںسے اللہ پاک نے اولاد کی امید لگائی تھی‘ ابھی حمل کا چھٹا مہینہ تھا کہ طبیعت بگڑ گئی‘مسلسل دو ہفتے بہت اذیت میں گزرے۔پھر جب ڈلیوری ہوئی تو بچہ بھی بیمار اور کمزور پیدا ہوا جو ٹھیک دو دن بعد فوت ہو گیا۔
اس کے بعد میں احساس کمتری کا شکار ہو گئی۔میرا پل پل تکلیف میں گزرتا‘اولاد کی خواہش تھی مگر مایوس ہو چکی تھی۔ ان دنوں ایک مخلص نے مجھے عبقری کا تعارف کروا دیا۔ میںنےاپنے مسئلے کے حل کی تلاش میں شیخ الواظائف کی روحانی محافل اور پروگرامز کودیکھنا شروع کردیا۔مجھے آج بھی یاد ہے کہ میں رمضان میںشیخ الوظائف کا ہر روز ہونےوالا لائیو کالنگ پروگرام سن رہی تھی ،ایک خاتون کی کال آئی۔ اس نے یہی مسئلہ بتایا جو میرا تھا ‘ اس مسئلہ کے حل کے لئے شیخ الوظائف نے ایک ٹوٹکہ بتا یا اور ساتھ ہی یہ بھی بتایاکہ ایک مشہور دائی تھی جو حاملہ خواتین کے ان مسائل کے حل کے لئے یہ دوائی دیتی تھی ،اس دائی نے برصغیر کے ایک بہت بڑے حکیم صاحب سے یہ راز لیا تھا۔اس سے میرے یقین میں مزید اضافہ ہو گیا اور مجھےامید کی کرن نظر آنے لگی میںنےیہ نسخہ اپنے پاس تحریر کر لیا ۔اگلے دن میں نے یہ اجزا منگوائیں اور اس ٹوٹکے کو شیخ الوظائف کے بتائیں ہوئے طریقے کے مطابق تیار کر کے رکھ لیا ،کچھ ہی عرصہ کے بعد مجھے دوبارہ اولاد کی امید لگ گئی،اس بار بھی مجھے دوبارہ وہی مسئلہ شروع ہو گیا‘ طبیعت بگڑنے لگی‘پوشیدہ مرض کا شکار ہو گئی ۔میں نے شیخ الوظائف کا بتایا وہی ٹوٹکہ استعمال کیا جسے پہلے تیار کر کے رکھا ہوا تھا۔اس ٹوٹکےکے لاجوا ب نتائج سامنے آئے اور میرا یہ مسئلہ حل ہوگیا۔ چند دن میں ہی اتنا افاقہ محسوس ہو کہ اس دن کے بعد میں کبھی کوئی ڈاکٹری دوائی بھی استعمال نہ کی۔ اس لاجواب نسخہ کی بدولت اللہ تعالیٰ نے صحت مند بیٹا عطا کیا۔ چند سال بعد جب دوبارہ اولاد کی امید لگی تو یہی نسخہ دوبارہ استعمال کیا اور آج الحمداللہ میں دوبیٹوں کی ماں ہوں اور میرے بچے صحت مند ہیں‘وہ لاجواب ٹوٹکہ یہ ہے۔
ھوالشافی: چوڑی پاٹھا پچاس گرام، لود پٹھانی پچاس گرام، پھول مکھانےپچاس گرام ،گائوزبان کے پھول پچاس گرام،چھوٹی الائچی پچاس گرام اور مصری دوسو پچاس گرام۔ترکیب:ان اجزاءکو باریک پیس کر پاؤڈر بنا لیں ، اس کا ایک چمچ صبح ،دوپہر ،شام تینوں اوقات میں دودھ کے ہمراہ استعمال کریں،میرا آزمودہ یہ ٹوٹکہ ان خواتین کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ ہے جن کے بچوں کی وقت سے پہلے پیدائش ہوتی ہے اور مختلف پیچیدگیوں کا شکار ہوجاتی ہیں۔