محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میری شادی کو نو سال گزر چکے تھے، لیکن اس طویل عرصے میں اولاد کی نعمت سے محروم رہا۔ میں اور میرے اہلِ خانہ اس نعمت کے لیے ترستے رہے۔ ہم نے بے شمار جگہوں سے علاج کروایا، بڑے بڑے ڈاکٹروں سے مشورے لیے‘علاج کروائے، حکیموں کےنسخے آزمائے، لیکن شفا نہ مل سکی۔ دل کی دنیا مایوسی کے اندھیروں میں ڈوبنے لگی۔ایک دن کسی نے عبقری رسالہ پڑھنے کے لئے دیا۔ میں نے اس میں موجود روحانی وظائف اور ٹوٹکے پڑھے۔ خاص طور پر تین دن کا روحانی چلہ میری توجہ کا مرکز بنا‘ اس میں بےاولادی سے متعلق ایک مشاہدہ پڑھا جس سے دل میں ایک نئی امید جاگی، جیسے کوئی ٹوٹا ہوا خواب پھر سے جڑنے لگا ہو۔ میں نے فوراً ارادہ کیا کہ تسبیح خانہ لاہور میں جا کر تین دن کا روحانی چلہ کروں گا۔ چند دن بعد ہی میں لاہور روانہ ہو گیا، دل میں عجیب سی خوشی اور سکون کا احساس تھا،اور ایک یقین کی کیفیت تھی کہ ان شاءاللہ میرا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
میں تین دن کا روحانی چلہ کیا۔ یہ تین دن میری زندگی کے سب سے خاص دن تھے۔ ایک عجیب سی روحانی تبدیلی محسوس ہوئی، جیسے دل کے بوجھ ہلکے ہو گئے ہوں اور جسمانی بیماریوں کے ساتھ ساتھ دل کی بے چینی بھی کم ہو گئی ہو۔چلہ کے دوران تمام اعمال یقین اور توجہ کے ساتھ کیے۔جب میں واپس گھر آیا گیا تو دل میں ایک اطمینان تھا، جیسے اللہ کی رحمت قریب ہو اور پھر ایسا ہی ہوا۔کچھ ہی عرصے میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی رحمت سے نواز دیا۔ مجھے خوشخبری ملی کہ میں باپ بننے والا ہوں! یہ وہ لمحہ تھا جس کے لیے میں نے نو سال دعائیں مانگی تھیںجو روحانی چلہ کی برکت سے پوری ہو رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک خوبصورت بیٹے سے نوازا۔ آج وہ چھ ماہ کا ہے اور میں ہر لمحہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور تین دن روحانی چلہ کی برکت سے ممکن ہوا۔(محمد آصف حمید، بہاولپور)
من چاہی نوکری مل گئی
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!دو سال قبلبے روزگاری کا شکار تھا۔ جہاں بھی ملازمت کے لیے درخواست دیتا، وہاں سے کوئی جواب نہ آتا۔ زندگی دھکے کھاتے اور مایوسی میں ڈوبی جا رہی تھی۔ ہر طرف اندھیرے ہی اندھیرے نظر آتے تھے، جیسے امید کی کوئی کرن باقی نہ رہی ہو۔اسی دوران ایک روز میرے دوست نے مجھے تسبیح خانہ لاہور میں ہونے والے تین روحانی چلہ کے بارے میں بتایا کہ اگر وہاں جا کراعمال خلوصِ دل چلہ اور اس میںہونے والے تمام اعمال کروں تو میرے مسائل کا حل ممکن ہے۔ اس مشورے نے میرے دل میں ایک امید جگا دی۔ میں نے تین دن کا روحانی چلہ کیا اور تمام اعمال پوری دلجمعی اور خلوص کے ساتھ ادا کیے۔ میں اللہ تعالیٰ کے حضور اپنی مشکلات کے حل کے لیے دعا کرتا رہا، دل سے فریاد کی کہ مولا! میری زندگی کی یہ تاریکی دور فرما دے۔اتوار کو چلے کے اختتام پر خصوصی دعا میں شامل ہوا اور اس کے بعد گھر واپس آ گیا۔ اگلے ہی روز جب میں نے ظہر کی نمازادا کی تو تھوڑی دیر بعد ہی ایک کمپنی سے کال آئی جہاں کافی عرصہ سے درخواست جمع کروائی ہوئی تھی۔اسی دن انٹرویو ہوا اور شام تک اللہ تعالیٰ نے میرے لیے روزگار کا انتظام فرما دیا۔ یہ میرے لیے کسی معجزے سے کم نہ تھا۔ جس دفتر میں مجھے ملازمت ملی، وہاں پُرکشش معاوضہ مل رہا ہے‘زندگی میں سکون آگیا ہے اور معاشی طور پر مستحکم ہو چکا ہوں۔ اللہ تعالیٰ تسبیح خانہ کو سدا آباد رکھے‘ آمین۔