تلاش

یہ عمل نہ کرتے تو برباد ہو جاتے 
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو اور آپ کی نسلوں کو خوشیوں اور کامیابیوں سے نوازے، آمین۔ ہم آپ کے بے حد شکر گزار ہیں کہ آپ کی وجہ سے ہماری زندگی بدل گئی۔ ہمارا پورا گھرانہ جادو کے مہلک اثرات سے بری طرح متاثر تھا۔ میرے شوہر کے کپڑوں پر اکثر خون کے چھینٹے نظر آتے تھے، گھر میں کوئی نہ کوئی بیمار رہتا اور رزق سے برکت بالکل ختم ہو چکی تھی۔ ہم نے بہت سے عاملین سے رجوع کیا لیکن کہیں سے بھی افاقہ نہ ہوا۔ ان مسائل کی وجہ شدید ڈپریشن  کا شکار ہو چکی تھی‘بیماریوں کی آماجگاہ بن چکی تھی ۔بہت سے طبی و روحانی علاج کروائے‘ ایک سال تک مسلسل ادویات استعمال کیں، لیکن کوئی بہتری نہ آئی۔ گزشتہ سال ایک عزیز کے ذریعے میرا تعارف عبقری سے ہوا۔عبقری سوشل میڈیا پر پوسٹ آئی جس میں آپ سے ملاقات کے لیے وقت کا بتایا گیا‘کافی دیر کال ملانے کے بعد اللہ کے فضل سے مجھے ملاقات کا ٹوکن مل گیا۔ جب میں ملاقات کے لیے حاضر ہوئی تو آپ نے میرے مسائل نہایت شفقت سے سنے، مجھے تسلی دی اور ایک ایسا وظیفہ تجویز کیا جو ہماری زندگی بدلنے کا ذریعہ بن گیا۔آپ نے فرمایا کہ تمام گھر والے دن بھر"بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ یَاکَرِیْم "کا ورد کریں۔ ہم نے اس وظیفہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیا۔ حیرت انگیز طور پر صرف ایک ہفتے میں ڈپریشن بالکل ختم ہو گیا اور باقی امراض سے بھی نجات ملنا شروع ہو گئیں۔ جو کام ایک سال کی ادویات نہ کر سکیں، وہ اس وظیفہ کی برکت سے محض ایک ہفتے میں ہو گیا۔ ہم نے اس عمل کو مستقل جاری رکھا اورلاکھوں کی تعداد میں پڑھا جس سے جادو کے اثرات بھی ختم ہو گئے۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے زندگی میں خوشیاں لوٹ آئیں۔ اب نہ ہی کپڑوں پر خون کے چھینٹے پڑتے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کے جادو کے اثرات باقی رہے۔ الحمدللہ، گھر کے تمام مسائل حل ہو گئے اور سکون و برکت لوٹ آئی۔ اللہ پاک آپ کو جزائے خیر دے اور آپ کو تمام انسانیت  کے لیےخیرو عافیت اور برکتوں کا ذریعہ بنائے ‘آمین۔