تلاش

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! امید ہے آپ کے مزاج بخیر ہوں گے ۔ہرماہ آپ کا زندگیوں کو بدل دینےوالا ماہنا مہ عبقری گھر گھر میں خوشی و مسرت کا پیغام لے کر آتا ہے جس سے جسمانی مسائل بھی حل ہوتے ہیںاو روحانی بیداری بھی نصیب ہوتی ہے۔میری زندگی کا تجربہ ہے کہ بعض اوقات آسان ٹوٹکے وہ کا م کر جا تے ہیںجو بڑی بڑی مہنگی ادویات نہیں کرسکتیں ، اسی اہمیت کے پیش نظر میں اپنی زندگی کےدو آزمودہ ٹوٹکے تحریرکر رہا ہوں۔
بواسیر کا آسان علاج
جو شخص مسلسل کچھ عرصہ سے قبض کی بیماری میں مبتلا ہو وہ عموماً مزید مختلف امراض بالخصوص بواسیر کے مرض کا شکار ہو جاتا ہے اور پھر اس وجہ سے اٹھنا، بیٹھنااور لیٹنا محال ہوجاتا ہے۔پھر اس بیماری سے نجات کے لئے مختلف ادویات استعمال کی جاتی ہیں جن سے اکثر شفاء کے بجائے مزید پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔اس سے نجات کے لئے میرے پاس نہایت آزمودہ نسخہ ہے جسے استعمال کرنے سے اس مرض سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔
 ایک پاؤ کچے پکے امرود لیں(یعنی زیادہ کچے اور پکے ہوئے نہ ہوں)،اب ہر امرود کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کریںاور ان ٹکڑوں کوما ئیکروویو اون میں تھوڑا گرم کر لیں یا پھر توے گرم کر لیں۔اب جب بھی کھانا کھائیں تو یہ امرود بھی ساتھ کھالیں۔ان شاءاللہ چند دن میں ہی آپ بہتری محسوس کریں گے مگر چند ہفتے مسلسل ضرور استعمال کریں‘ بواسیر‘ قبض کا خاتمہ ہو گیا اور اس کے ساتھ ساتھ معدہ بھی تندرست ہو جائے گا۔طرح طرح کی ادویات سے خلاصی مل جائے گی۔اس کے علاوہ بوڑھے افراد جن کا معدہ کمزور ہوچکا ہوتا ہے یا جن کے دانت گر چکے ہوتے ہیں، وہ بھی سیب ، امروداور دوسرے سخت پھلوں کو گرم کرکے کھا لیں اس سے آسانی سے یہ چیزیں ہضم بھی ہو جائیں گی اور کمزوری بھی دور ہو جائے گی۔
 کمزوری کا علاج 
ناقص خوراک اور بدلتےماحول کی وجہ سےتقریبا ہر نوجوان مختلف روگو ں کا شکا ر ہے۔لوگ ان مسائل کے حل کے لئے لاکھوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔ اس مسائل سے چھٹکارےکا بہت ہی سادہ اور آسان ٹوٹکہ پیش خدمت ہے۔صبح و شام کے ہر کھانے ساتھ ایک یا دو درمیانے سائز کے تازہ ٹماٹر کھانا شروع کردیںاوراس دوران باہر کے کھانوں سے پرہیز کریں۔ان شاءاللہ کچھ ہی عرصہ میں آپ اپنی صحت میںواضح فرق محسوس کریں گے۔
 گوہانجنی سے نجا ت 
گوہانجنی آنکھوں کی ایک عام مگر تکلیف دہ بیماری ہے جس میں آنکھ کی پلکوں پر چھوٹے دانے یا گلٹی بن جاتی ہے۔ یہ بیماری اکثر انفیکشن، آنکھوں کی صفائی میں کمی، یا کمزور قوت مدافعت کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے، جس سے آنکھ میں سوجن، خارش اور شدید جلن محسوس ہوتی ہے۔اس مسئلہ سے نجات کے لئےجسے آزمانے یہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔یہ بہت ہی آزمودہ نسخہ ہے جو گوہانجنی کو چند گھنٹوں میںختم کر دے گا ۔
 ٹوٹکہ یہ ہے کہ جس آنکھ پر گوہانجنی ہو اس کی الٹی جانب کے پائوں کے انگوٹھےپر ناخن اور بالوں کے درمیان میں نئی بلیڈ سے ہلکا سا اس طرح کٹ لگائیںکہ اس سے خون کا ایک قطرہ نکل آئے۔اس کے بعد گوہانجنی خشک ہونا شروع ہوجائے گی اور اذیت ناک درد سے نجات مل جائے گی۔