تلاش

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!آج میں عبقری کے معزز قارئین کےلئے ایک ایسا ذاتی تجربہ لکھنا چاہتی ہوں جس نے نہ صرف میری زندگی بدل دی بلکہ میرے خاندان کے دیگر افراد کو بھی فائدہ پہنچایا۔ 
مجھے کئی سال سے بلڈ پریشر کا مرض تھا۔ اکثر اوقات میرا بلڈپریشر اتنا زیادہ بڑھ جاتا کہ ایمرجنسی میں ہسپتال جانا پڑتا۔ ہر وقت یہ خوف دل میں بیٹھا رہتا کہ نہ جانے کب بلڈپریشر اچانک بڑھ جائے اور جان لیوا ثابت ہو۔اسی دوران میں نے عبقری رسالہ میں شیخ الوظائف کا ایک ٹوٹکہ پڑھا، دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ اسے آزمایا جائے، شاید اس سے کچھ فرق پڑے۔میں نے اس ٹوٹکےکو تین دن تک مسلسل استعمال کیا۔ابتداء میں، نے خوف کے مارے اپنی دوا بھی ساتھ جاری رکھی کہ کہیں اچانک طبیعت نہ بگڑ جائے۔ چند دن بعداپنے عزیز و اقارب کے ساتھ دوسرے شہر سفر کے لئے جانا جس کےلئے میں تیار نہ تھی کیونکہ اکثر سفر میں بلڈ پریشر کی شکایت زیادہ ہوجاتی تھی لیکن مجبوراً جانا پڑا۔  اس دن مصروفیت میں گزرنے کی وجہ سے رات کو میں دوائی لینا بھول گئی۔ جب اگلے دن اپنا بلڈ پریشر چیک کیا تو حیرت کا جھٹکا لگا کہ بغیر دوائی کھائے میرا بلڈ پریشر بالکل نارمل ہےاس دن کے بعد،میں نےاس نسخہ کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا شروع کردیا اور آہستہ آہستہ ادویات سے بھی خلاصی مل گئی‘بلڈ پریشر بھی معمول پر آچکا ہےاور اب کبھی دوا کی ضرورت بھی محسوس نہیں ہوئی۔میں ہر روز باقاعدگی کے ساتھ بلڈ پریشر کی تفصیل ڈاکٹر صاحب کو چیک کرواتی تاکہ رہنمائی لے سکوں۔جب انہیں اس ٹوٹکہ کے فوائد کے بارے میں بتایا تو وہ بھی دنگ رہ گئے کہ بغیر ادویات کے بلڈپریشر کیسے معمول پر آگیا ۔میرا بھائی بھی بلڈپریشر کے مسئلے کا شکار تھا۔ میں نے اسے بھی یہی ٹوٹکہ آزمانے کا مشورہ دیاجس سے چند ہی دن میں اس کا بلڈ پریشر بھی نارمل ہوگیا۔وہ نسخہ درج ذیل ہے۔
ٹوٹکہ :رات کو جَو کا دلیہ پانی میں ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔ پکانے کے دوران کسی قسم کا گھی یا تیل شامل نہ کریں۔ دلیا پکنے کے بعد اسے مٹی کے پیالے میں ڈالیں، اچھی طرح ڈھانپیں اور فریج میں رکھ دیں۔ صبح نہار منہ، بغیر کچھ کھائے، فریج سے دلیہ نکالیں۔ اس میں 1 چمچ السی کے بیج اور حسبِ ذائقہ تھوڑا شہد ملا کر اچھی طرح مکس کریںاور کھالیں۔اسی طرح یہ دلیہ چند دن تک مسلسل ناشتہ میں استعمال کریں۔