محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! اللہ سے دعا ہے کہ آپ کا سایہ ہمارے سروں پر ہمیشہ سلامت رکھے اور آپ کو اور آپ کی نسلوں کو سدا برکت و عافیت عطا فرمائے۔ آمین! میری عمر 47 سال ہے اور گزشتہ تین سال سے جوڑوں اور گھٹنوں کے درد میں مبتلا ہوں، بہت علاج کروایا‘ مختلف ادویات استعمال کیں مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔اکثر تکلیف شدت اختیار کر جاتی جو ناقابل برداشت ہوتی مگر کوشش کے باوجود بھی کسی طرح کوئی افاقہ نہ ہوسکا۔میں نے اپنے مرض کے متعلق کیفیات لکھ کر آپ کو خط لکھ کر ’’عبقری‘‘ کے پتہ پر لاہور ارسال کیا۔اللہ کا کرم ہوا کہ عبقری شمارہ دسمبر 2019ء کے صفحہ 14 پرطبی مسائل کے صفحات پر میرے خط کے جواب میں ایک ٹوٹکہ تجویز کیا گیا‘ وہ نسخہ دل کو بھاگیا۔میں نے آپ کی بتائی گئی ترتیب کے مطابق اس نسخہ کو آزمایا۔ اللہ تعالیٰ نے اس نسخہ میں واقعی بڑی شفاء رکھی ہے۔ میں نے وہ نسخہ مسلسل تین دن بغیر ناغہ کیے صبح و شام استعمال کیا اور اس کے بعد ایسا محسوس ہوا جیسے کبھی گھٹنے میں درد تھا ہی نہیں۔ لیکن مجھ سے غلطی یہ ہوئی کہ جیسے ہی مجھے آرام آیا میں نے وہ نسخہ استعمال کرنا چھوڑ دیا‘ اپنے مرض کا مکمل علاج نہیں کیا اور پھر اس کا نقصان یہ ہوا کہ ایک ہفتے کے بعد دوبارہ تکلیف شروع ہو گئی۔میں نے اس نسخہ کو مستقل مزاجی سے کچھ عرصہ استعمال کیا جس سے تکلیف دوبارہ ختم ہو گئی‘ اب بھی اکثر وہ نسخہ استعمال کر لیتا ہوں ‘الحمدللہ تکلیف نہیں ہوتی۔
میری بیٹی کی کمر میں تکلیف شروع ہوئی۔میں نے اسے بھی یہی نسخہ ایک ہفتہ مسلسل استعمال کروایا۔ اب ماشاءاللہ بالکل ٹھیک ہے۔ یہ نسخہ ڈاکٹری ادویات سے ہزاردرجے بہتر ہے‘کیونکہ اس سے معدہ خراب نہیں ہوتا اور اس کے علاوہ کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں ہوتا۔اگر مستقل مزاجی سے استعمال کریں تو زندگی کی دوڑ میں تیزی سے دوڑنے لگیں گے۔نسخہ یہ ہے کہ جس جگہ تکلیف ہو وہاںکراماتی تیل سے مالش کریں اور صبح نمک ملے پانی سے ٹکور کریں۔