حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ہر جمعرات تسبیح خانہ روحانی محفل میں حاضر ہو تی ہوں۔مجھے پولن الرجی تھی جس کی وجہ سے سر پر اکثر بھاری رہتا تھا۔میں نے اپنے پاس عبقری ادویات کی شفایابی کتاب رکھی ہوئی ہے۔ اگر گھر میں کوئی بھی بیمار ہوتا ہے تو اس کتاب میں سے اس بیماری کالازمی حل مل جاتا ہے۔ کیونکہ اس میں تقریباً ہر بیماری کا حل لکھا ہوا ہے۔ میں نے اس میں سے دیکھ کر عبقری کا قہوہ استعمال کرنا شروع کیا ۔ میری الرجی ختم ہو گئی ۔ اس کے ساتھ مجھے ایک فائدہ اور بھی ہوا وہ یہ کہ مجھے پچھلے سال سردیوں میں نمونیا ہوا تھا‘ اس کا مسلسل علاج کروانے سے بیماری کی شدت تو ختم ہو گئی، لیکن اب بھی اکثر پسلیوں میں درد رہتا تھا۔لیکن جب سے میں یہ قہوہ پی رہی ہوں دوبارہ پسلیوں میں درد بھی نہیں ہوا، جسم میں قوت مدافعت بڑھ گئی ہے۔ پہلے میں موسم کی ہلکی سی تبدیلی میں بیمار ہو جاتی تھی لیکن اب بیمار نہیں ہو تی۔ میں یہ قہوہ روزانہ استعمال کر رہی ہوں، اس سے موٹاپا بھی کم ہو رہا ہے۔( نائلہ ولید، راولپنڈی)