حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک پرائیویٹ دفتر میں نوکری کر رہاہوں، دفتر میں کچھ کولیگ ہیں جنہوں نے بغیر کسی وجہ کے مجھ سے دشمنی رکھی ہوئی ہے۔ میرے لئے طرح طرح کے مسائل کھڑے کرنا، میری غلط رپورٹ باس تک پہنچانا وغیرہ وغیرہ۔ ان کی ان حرکتوں کی وجہ سے میں ہر وقت پریشان رہنے لگا‘ نوکری سے دل اچاٹ ہو گیا لیکن میرے پاس اس کے علاوہ کوئی روزگار نہیں تھا اس لیے مجبوراً میں یہ نوکری کر رہا تھا۔ اس وجہ سے میں ڈپریشن کا شکار ہو چکا تھا، میرے ایک مخلص دوست ہیں میں نے ان سے مشورہ کیا انہوں نے مجھے حوصلہ دیا اور کہا کہ آپ اللہ کی مخلوق کی بھلائی چاہنے لگ جائواللہ آپ کی بھلائی پہلےکر دے گا۔ میں نے پوچھا کہ میں کیسے مخلوق کی بھلائی کروں۔
انہوں نے بتایا کہ عبقری کا ایک مشہور کتابچہ ہے’’ آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ ۔ آپ حسب توفیق یہ کتابچہ ہسپتال، کچہریوں یا دوست احباب میں تقسیم کرو ۔ یہ آپ کے لئے صدقہ جاریہ ہو گا۔ میں نے عبقری دفتر سے 200 کتابچے لے کر تقسیم کروائے۔ میرے گمان میں نہیں تھا کہ اللہ اتنی جلدی اس کا صلہ عطا فرمائے گا۔ ہوا یوں کہ جو لوگ میرے خلاف فساد پیدا کرتے تھے‘ ان کا ٹرانسفر دوسرے شہر کردیا۔ جس سے میرے لئے دفتر کا ماحول پُر سکون ہو گیا۔بعد میں معلوم ہوا کافی سٹاف ان سے پریشان تھا۔(کامران صدیقی‘ کراچی)