تلاش

میری بچی چھ سال کی ہے۔ پیدائش کے وقت اس کےبال سیاہ تھے، اب بالوں کی رنگت عجیب سی مٹیالی ہے۔ کنگھا کرتےہوئے بال گرتے ہیں۔ سارے سر میں جوئیں بھی ہیں، بال گرنے سے سر کی جلد نظر آنےلگی ہے۔ جس سے میں بہت پریشان ہوں۔ دوسری بات یہ کہ اس کے بازو پر بال نما رواں ہے جو برا لگتا ہے۔ اس کا علاج بتا دیں۔ (اہلیہ شفاقت انیق‘ گوجرانوالہ)
مشورہ:بازوں کے بالوں کے لیے آپ چھٹانک بھر ثابت ہلدی لے کر پیس لیں۔ بادامی یا چنبیلی کی کھل منگوائیں۔ ایک چمچ کھل میں ‘ ہلدی کا ایک چمچ پانی میں سخت آٹے کی طرح گوند لیں۔ ذرا سا نمک اورچند قطرے تیل ملا کر اسے پیڑے کی طرح گول کرکے بازو پر اچھی طرح ملیں، صبح شام دس دس منٹ۔ روزانہ نیا پیڑا بنائیں۔ کھل نہ ملے تو آٹا لے لیں۔ روزانہ ملنے سے آہستہ آہستہ رواں ختم ہوجائےگا۔ ہلدی کا ابٹن ملنے سے رواں دور ہوتا ہے۔ یاد رکھیے ہلدی بازار کی پسی ہوئی نہ ہو، بلکہ ثابت ہلدی خود پیسی جائے توفائدہ ہوگا۔