حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میری عمر 65 سال ہے، مجھے شوگر کا مرض بھی ہے، لیکن میں نے غذائی احتیاط کی وجہ سے اس بیماری پر قابو پا رکھا ہے۔میں غذا کا بہت خیال رکھتا ہوں۔اس لئے میرے گھر میں کوکنگ آئل استعمال نہیں ہوتا، ہم گھر میں ہی مکھن بنا کر دیسی گھی بناتے ہیں ۔ لیکن یہ ایک مشقت طلب طویل عمل ہے۔ اب گھر بیٹیوں اور بہوئوں کا بھی وہ مزاج نہیں رہا‘ اہلیہ بھی عمر کے تقاضے کی وجہ سے زیادہ کام نہیں کر پاتیں۔ میں نے مختلف کمپنیوں کا دیسی گھی بھی لا کر استعمال کیا ‘ لیکن مجھے تسلی نہیں ہوئی‘ اس کا ذائقہ بھی گھر پر بنائے گئے گھی سے مختلف تھا۔مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ عبقری دواخانہ کا بھی دیسی گھی ہے۔ ایک دن میں دوا خانہ سے اہلیہ کی دوا لینے کے لئے گیا، وہاں اشتہار دیکھا عبقری کا دیسی گھی ہے، میں خوش بھی ہوا کہ عبقری کی ہر چیز بہت اچھی اور خالص ہوتی ہے۔یقیناً دیسی گھی بھی بہت اچھا اور خالص ہو گا۔ میں نے ایک کلو دیسی گھی بھی لے لیا۔ میں پیکنگ دیکھ کر بہت متاثر ہوا بہت اچھی لگی ۔ گھر آ کر کھولا ، اس کی خوشبو سے اندازہ ہو رہا تھا یہ بالکل خالص گھی ہے۔ کھانے میں استعمال کیا‘ بہترین ذائقہ ہے۔ گھر میں سب نے بہت پسند کیا۔اس کی قیمت بھی بہت مناسب ہے ورنہ اس سےمہنگے گھی بھی استعمال کیے لیکن مطمئن نہ ہو سکے۔ اب میں بہت مطمئن ہوں۔ بغیر کسی مشقت ‘ گھر بیٹھے ہمیں خالص دیسی گھی مہیا ہے۔ ( محمد الیاس، لاہور)