محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اکثر خواتین کے پائوں کی انگلیوں میں خارش شروع ہو جاتی ہے۔اس وجہ سے اکثر پائوں کی انگلیوں پر زخم بھی بن جاتے ہیں۔جس پر تیل وغیرہ لگانے سے عارضی افاقہ ہوتا ہے۔لیکن جب سے میں نےتانبے کا چھلہ پہننا شروع کیا ہے اس کے بعد دوبارہ یہ مسئلہ نہیں ہوا۔اب نہ ہی یہ خارش ہوتی ہے اور نہ ہی پائوں کی انگلیوں پر زخم بنتے ہیں۔اس کے علاوہ مختلف دردوں سے بھی نجات ملتی ہے۔(س،ہ۔پوشیدہ)