میری عمر چوبیس سال ہے۔ میرا جسم بہت زیادہ دبلا پتلا ہے۔اسی وجہ سے میری شادی بھی نہیں ہو رہی۔ رشتے والے آتے ہیں تو کمزورجسم دیکھ کرچلے جاتے ہیں، بہت دوائیاں کھائیں مگر مجھے افاقہ نہیں ہو رہا۔میرے اس مسئلے کا کوئی آسان حل بتائیں۔(پوشیدہ)
آج کل شکر قندی کا موسم ہے۔ دوکلو شکرقندی دھو کر چھیل لیں، پھر اس کےباریک باریک گول قتلے کاٹ کر سکھالیں، اب ان کو پیس کر رکھیں۔ تین چارچمچ آٹا لے کر اصلی گھی میں ہلکا سا بھونیے، گھی زیادہ ڈالیے۔ اب چینی چارچمچ لے کرتھوڑے سے پانی میں پکائیے۔ یہ شیرہ شکرقندی میں ملائیے۔ بادام، پستہ اور ناریل بھی کاٹ کر ملائیے۔ صبح اس کا ناشتہ کریں۔ شکر قندی کاحلوہ بڑے مزے کا ہوتا ہے۔ جب تک شکرقندی نہ سوکھےآپ تازہ شکرقندی قدوکش کرکے گھی میں بھون کر میوہ چینی ملا کر کھائیے، چارپانچ ہفتہ کافی ہے، اس سے زیادہ نہیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ جسم بھرنا شروع ہوجائےگا۔ خوراک اچھی رکھیں۔