تلاش

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!  میری شادی کو تقریباً 18سال ہوگئے ہیں اور میری اولاد نہیں ہے۔ٹیسٹوں میں ہر چیز کلیئر ہے لیکن اولاد نہیں ہو رہی۔میں نے مختلف جگہوں سے علاج بھی کروایا ہے مگر ناکامی ہوئی۔ مجھے کسی نے بتایا ہے کہ آپ پر کالا جادو کیا گیاہے۔ برائے مہربانی میرے مسئلے کا کوئی حل بتا دیں۔(شکیلہ نذر، لاہور)
مشورہ: آج کے دور میں بے اولادی بہت زیادہ بڑھ رہی ہے، اس کی بہت سی طبی وجوہات بھی ہوتی ہیں، لیکن بعض شیطان صفت لوگ جادو کے ذریعے بھی اولادکی بندش بھی کروا دیتےہیں۔آپ 1001 مرتبہ سورہ کافرون پڑھ کر کسی تیل اور پانی پر دم کر کے خود بھی اور شوہر کو بھی یہ پانی استعمال کروائیں۔  اس کے علاوہ روزانہ دو تسبیح سورۃ اخلاص کی پڑھ کر حضرت ابراہیمؑ اور حضرت زکریاؑ کی ارواح مبار کہ کو ہدیہ کریں۔