حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میں بچپن میں سکول جاتے وقت گیلے بالوںمیں تیل لگا لیا کرتا تھا‘ میری دادی اکثر مجھے روکتی کہ گیلے بالوں میں تیل نہ لگایا کرو اس سے سکری ہو جائے گی۔ میں ان کی بات نہ مان کر اب پچھتا رہا ہوں۔ کیونکہ کچھ عرصے سے میرے سر میں خشکی ہو گئی ہے۔ میں کالج کے بعد یونیورسٹی کے ہوسٹل میں رہا وہاں بھی بالوں کا خیال نہ کر سکا کبھی گھر جاتا تو تیل لگا لیتا۔ ورنہ ایسے ہی صابن شیمپو سے بال دھو کر چھوڑ دیتا۔ اس بے احتیاطی کا نقصان یہ ہوا کہ اب میرے سر میں بہت خشکی تھی ۔جو کہ سردی کے دنوں میں اور زیادہ بڑھ جاتی، بہت تیل لگائے سب کچھ کر لیا لیکن سکری ختم ہی نہیں ہو رہی تھی۔میں جہاں جاب کرتا ہوں‘ وہاں میرے کولیگ نے میری سکری دیکھی تو کہنے لگا آپ کو میں ایک شیمپو لا کر دوں گا ۔اس نے اگلے دن مجھے عبقری کا ہربل شیمپوتھما دیا۔ میں نے بے یقینی کے ساتھ لے لیا کہ جہاں اتنے تیل اور کیا کچھ استعمال کر لیا اس سے فرق نہیں پڑا تو اس شیمپو سے کیا ہو جائے گا۔لیکن جب میں نے استعمال کیا ‘ یہ دوسرے شیمپو کی طرح بالکل نہیں ہے اس میں طبی جڑی بوٹیوں کی خوشبواور اثر نظر آتا ہے۔ اس سے میرے سر کی سکری بہت کم ہو گئی۔ میں نے بہت سے تیل استعمال کیے تھے لیکن جو فائدہ اس شیمپو سے ہوا وہ کسی سے نہیں ہوا۔ (زبیر ارشد، بہاولنگر)