تلاش

بغدادی جن نےایک راز مجھے بتایا اور اس راز کو میں نے پھر بے شمار لوگوں کو دیا اور ان کو بہت فائدہ ہوا اس بغدادی جن نے کہا بعض اوقات انسان محسوس کرتا ہے کہ شاید اس کے گھر میں کوئی خزانہ ہے اور وہ خزانے کی تلاش میں بھی رہتا ہے لیکن اکثر ایسے ہوتا ہے کہ وہ خزانہ نہیں ملتا یا لوگ اس سے طرح طرح کے وعدے کرتے ہیں‘ طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں اور خزانہ تلاش ہوتا نہیں بلکہ خزانہ تو تلاش نہیں ہوتا اس خزانے کے نام پر بہت سا مال اور بہت سی دولت اور بہت سی چیزیں ختم ہوجاتی ہیں۔ وہ بغدادی جن کہنے لگے کہ اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کے گھرمیں کوئی خزانہ ہے یا پھر آپ کو اس کا احساس نہیں اور آپ پتہ کرنا چاہتے ہیں کہ آپکے گھر میں خزانہ ہے تو اس بغدادی جن نے ایک عمل دیا۔
وہ عمل قارئین میں آپ کی خدمت میں عرض کرتا ہوں‘ فرمانے لگے : ہرجمعرات کو مغرب کے بعد یعنی شب جمعہ کو وضو کرکے صاف ستھرے کپڑے پہن کر خوشبو لگا کر ایک سو اکیس دفعہ سورۂ الم نشرح مع تسمیہ اول و آخر گیارہ دفعہ درودشریف ابراہیمی اور ایک سو اکیس مرتبہ سورۂ والضحیٰ مع تسمیہ اول و آخر گیارہ دفعہ درود ابراہیمی یہ پڑھنے کے بعد مستقل یہ پڑھنا ہے  وَ رَفَعْنَا لَکَ ذِکْرَکَ ۔ وَ رَفَعْنَا لَکَ ذِکْرَکَ  یہ سورۂ الم نشرح کی آیت نمبر3 ہے‘ بس اس کو پڑھنا ہے اور بے حساب پڑھنا ہے۔ تقریباً تین گھنٹےتک مسلسل یہی پڑھنا ہے وَ رَفَعْنَا لَکَ ذِکْرَکَ ۔ وَ رَفَعْنَا لَکَ ذِکْرَکَ  ۔ یہ عمل ہر جمعرات کو کرنا ہے یعنی ہر شب جمعہ کو یہ عمل کرنا ہے‘ پہلے سورۂ الم نشرح پھر سورۂ والضحیٰ اُسی تعداد میں کھلا پڑھنا ہے وَ رَفَعْنَا لَکَ ذِکْرَکَ ۔ وَ رَفَعْنَا لَکَ ذِکْرَکَ   اور اس کو مستقل پڑھنا ہے۔خزانے کے بارے فوراً اطلاع:تین گھنٹے مسلسل پوری توجہ سے‘ پورے دھیان سے اوراپنے مقصد کا تصور کرتے ہوئے سات جمعراتیں‘کسی کو کم‘ کسی کو زیادہ‘ کسی کو جلدی‘ کسی کو دیر میں۔۔۔ کوئی آج تک ایسا نہیں کہ کسی کو عمل میں اطلاع نہ ہوئی ہو اگر خزانہ ہوتا ہے تو خواب میں اطلاع ہوتی ہے اگر خزانہ نہیں ہوتا تو خواب میں اطلاع نہیں ہوتی یا بعض اوقات خزانہ نہیںہوتا تو اطلاع ہوجاتی ہے کہ خزانہ نہیں ہے‘ یہ عمل بہت مؤثر اور طاقتور ہے۔ خزانے کے بارے میں فوراً اطلاع ہوجاتی ہے کہ خزانہ ہے یا نہیں اگر خزانہ ہوتا ہے تو اس کی جگہ دکھا دی جاتی ہے۔