تلاش

محترم شیخ الوظائف دامت برکاتہم العالیہالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہامید ہے کہ آپ بخیر و عافیت ہوں گے۔ جب سے تسبیح خانہ سے نسبت قائم ہوئی ہے، زندگی کے ہر گوشے میں اعمال کی برکتیں نظر آ رہی ہیں اور دل و جان عبادات کی طرف مائل ہو گئے ہیں۔
قارئین کی خدمت میں ایک عمل پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔یہ عمل ایک درویش سے ملا تھا جو کہ ایسا تیر بہدف ہےکہ سات دن کے اندر مقصد میں کامیابی اور مراد مل جاتی ہے۔زندگی میں پیش آنے والی بہت سی مشکلات سے اس عمل کے ذریعے نجات ملی ہے۔
میری زندگی میں ایک وقت ایسا آیا جب مجھے شدید مالی پریشانی کا سامنا تھا۔ اچانک مجھے سات لاکھ روپے کی فوری ضرورت پیش آ گئی۔ اس وقت یہ اتنی بڑی رقم تھی کہ میرے لیے اس کا انتظام کرنا ناممکن سا لگ رہا تھا۔ دل میں بے چینی  اور نا امیدی تھی لیکن اللہ تعالیٰ کی ذات پر یقین تھا۔میں نے پورے یقین اور توجہ کے ساتھ یہ عمل شروع کیا۔
یہ عمل میں نے ایک نشست میں سات مرتبہ پڑھا اور سات دن تک بلا ناغہ جاری رکھا۔کیا ہی عجیب کرشمہ ہوا! ابھی سات دن مکمل بھی نہ ہوئے تھے کہ اللہ رب العزت نے اپنی غیبی مدد سے میرا مقصد پورا کر دیا۔ وہ سات لاکھ روپے جو میرے لیے ناممکن لگ رہے تھے، نہ جانے کہاں سے انتظام ہو گیا اور میری مشکل آسان ہو گئی۔
یہ عمل سورۂ یٰس کا ایک خاص ترتیب سے ہے ۔ اس کی ترتیب یہ ہے کہ:
٭سورئہ یٰٰس میںسات بار لفظ مبین آیتا ہے‘سورئہ یٰس کی تلاوت شروع کریں جب پہلے مبین پر پہنچیں تودوبارہ ابتدا سےسورئہ یٰس پڑھنا شروع کردیں۔
پھر دوسری مبین تک پہنچ کر دوبارہ ابتدا سے سورئہ یٰس پڑھنا شروع کریں۔
٭اسی طرح ساتوں مبین مکمل کر یںاور آخر میں پوری سورۂ یٰس پڑھ لیں۔
یہ پورا عمل ایک نشست میں سات مرتبہ پڑھنا ہوتا ہے اور اسے سات دن تک بلا ناغہ جاری رکھنا ضروری ہے۔ اگر درمیان میں ایک دن بھی ناغہ ہو جائے تو تاثیر مکمل نہیں رہتی۔یہ عمل جس بھی جائز مقصد کے لیے بھی کیا جائےتو وہ مقصد بحکم الٰہی جلد اور یقینی طور پر پورا ہو جاتا ہے