حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جنابِ رسولﷺ نے ارشاد فرمایا:
اِدَّخِرُوْ الِیُبُوْتِکُمْ نَصِیْبًا مِنَ الْقُرْاٰنِ، فَاِنَّ الْبَیْتَ اِذَا قُرِیَٔ فِیْہِ اَنِسَ عَلیٰ اَھْلِہٖ وَکَثُرَ خَیْرُہٗ وَکَانَ سُکَّانُہٗ مُؤْمِنِی الْجِنِّ وَاِذَا لَمْ یُقْرَأ فِیْہِ اَوْحَشَ عَلیٰ اَھْلِہٖ وَقَلَّ خَیْرُہٗ وَکَانَ سُکَّا نُہٗ کَفَرَۃُ اَلْجِنِّ
ترجمہ: ’’ اپنے گھروں کے لیے قرآن پاک کا ذخیرہ کر لیا کرو کیونکہ جس گھر قرآن کی تلاوت ہوتی ہے وہ گھر والوں کے لیے مانوس بن جاتا ہے اس کی خیر بڑھ جاتی ہے اور اس میں مومن جنات رہائش کرتے ہیں اور جب اس میں تلاوت نہیں کی جاتی تو گھر والواں پر وحشت بن جاتا ہے خیر کم رہ جاتی ہے اور کافر جنات بسیرا کرتے ہیں۔‘‘ (تاریخ ابن بخار (منہ) کنز العمال حدیث: ۴۱۵۲۵)