زمانہ قدیم میں مختلف بیماریوں کا علاج پھلوں، پھولوں، پتوں ، پودوں اور دیگر جڑی بوٹیوں سے کیا جاتا تھا۔ جدید سائنس نے تحقیق سے آج بھی ان کی اہمیت و افادیت تسلیم کی ہے۔ اس وقت ادویات سازی کی معروف ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی انہی پھلوں، پھولوں، پتوں اور جڑی بوٹیوں کو ادویات میں شامل کررہی ہیں اور بلاشبہ ان کے نتائج نہایت حوصلہ افزا ہیں۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ان قدرتی چیزوں کے علاج سے مریض کو کسی قسم کے مضر اثرات کا خطر ہ نہیں رہتا۔ اگر کسی چیز سے خدانخواستہ آپ کوافاقہ نہیں ہوتا تو اس کا نقصان بھی نہیں ہوگا۔ لہٰذا ان کا استعمال بلا جھجھک کیاجاسکتا ہے۔ بات صرف اتنی سی ہے کہ آپ کوعلم ہونا چاہیے کہکسی بھی پھول، پتے یا پودے کے اندر اللہ تعالیٰ نے کون سی خوبی یا تاثیر رکھی ہے اوہروہ کس مرض کے لیے زیادہ مفید و کارآمد ہے۔نوٹ: باورچی خانے کی بے انتہاء چیزیں باقی ہیں جو وقت ضرورت دوا اور علاج کا کام دیتی ہیں اورفرسٹ ایڈ کے طور پر استعمال میں لائی جاسکتی ہیں لیکن اس مرتبہ تھوڑی سی تبدیلی کے لیے پھول پتے اور پودوں کی افادیت اور فوری استعمال سے عارضی علاج کے طریقے دیئے جارہے ہیں۔کوئی گھر ایسا نہیں ہے جہاں پھول پتے پودے جگہ نہ ہونے کے باوجود بھی گملے میں لگے نہ ہوں۔
مہندی کے پھول پتے
منہ میں آبلہ ہوگیاہو، اکثر رات گئے کھانا کھانے یا تیز مصالحے یا گرم مصالحے والے کھانوں سے یا کسی بھی وجہ سےمنہ میں آبلے یا دانے بھرگئے ہوں تو آپ مہندی کے سبز پتے چبا چبا کرتھوکتے جائیں، پھر کچھ پتوں کو میٹھے پانی میں ابال کر چھان کر ٹھنڈا کرکے غرغراکریں آبلے اور دانے مندمل ہوجائیں گے یا ان کی جلن کافی کم ہوجائے گی پھرتھوڑی سی سونف چبالیں۔آپ کونیند نہ آرہی ہو، بے چینی ہو تو تھوڑے سے مہندی کے پھول توڑ کر تکیہ کے غلام کے اندر یا تکیہ کے قریب یا کسی کپڑے میں باندھ کر اپنے سرہانے رکھ لیں جلد اور گہری نیند آجائے گی۔
آپ جل گئے ہوں اور گھر میں کوئی دوا نہ ہو تومہندی کے پتے پانی کے چھینٹے ڈال کر پیس لیں اورجلی ہوئی جگہ پر لیپ کردیں۔ جلن کم ہوجائے گی۔ اگر آپ کی ہتھیلیوں اورتلوئوں میں جلن ہو تو بھی یہی لیپ فائدہ پہنچائے گا۔
پودینہ
بدہضمی کی وجہ سے الٹی ہورہی ہو اور کوئی دوا ممکن نہ ہو تو آپ پودینہ پیس لیں اور چھان کر پی لیں، افاقہ ہوگا۔
رات گئے کھٹی ڈکاریں آنے لگیں۔ سینہ جلنے لگے تو پودینہ کا پتہ چبا چبا کر کھانے سے افاقہ ہوگا۔
ہری مرچ کے پتے
بچھو نے کاٹ لیا ہو ، زہرکی وجہ سے شدید جلن اورتکلیف ہورہی ہو اوردن یا رات کا وقت ہو فوری دوا یا مرہم ممکن نہ ہو تو آپ مرچ کے ہرےپتے چبا چبا کر تھوکتے جائیں زہر نکل جائے گا اورجلن ختم ہوجائے گی۔
دھنیا اور ہرے پتے
رات کا وقت ہو یا دوپہرکا ، اللہ نہ کرے آپ یا آپ کا بچہ پیٹ کے درد سے تڑپنے لگے، کوئی دوا ممکن نہ ہو کچن میں آئیے چند دانے دھنیا پانی میں اچھی طرح کوٹ کر چھان کر خود پی لیں یا بچے کو پلادیں، دردمیں آرام آجائے گا۔ بچے کا یا آپ کا سر چکرا رہا ہو یا قے (الٹی) ہورہی ہو اور کسی طور پر رک نہ رہی ہو تو تھوڑا سا ہرا دھنیا چھا ن کوٹ کر مصری ملا کر گھونٹ گھونٹ پئیں یا پلائیں الٹی رک جائے گی اور طبیعت بشاش ہوجائے گی۔رات گئے یا کسی وقت بھی چھینکیں آنے لگیں اور کوئی دوا دستیاب نہ ہو خشک یا ہرے دھنیا کی پوتھی بنالیں اور باربار سونگھیں چھینکیں رک جائیں گی۔گرمی کے دنوں میں اکثر نکسیر پھوٹ جاتی ہے۔ سبز دھنیا کے پتہ کا عرق ناک میں ٹپکانے سے نکسیر بند ہوجاتی ہے۔آپ کے بچے یا آپ کو دست ہونے شروع ہوگئے ہوں کیکر یا ببول کے پتے پانی میں پیس کر چھان کر پی لیں یا بچے کو پلادیں دست رک جائیں گے۔
لہسن:سانپ نے کاٹ لیا ہو تو تھوڑا سا سبز لہسن پتے سمیت پیس کر دودھ میں ملا کرمارگزیدہ (سانپ کے کاٹے) کو پلائیں زہر کے اثرات ختم یا بالکل کم ہوجائیں گے۔لہسن اورنمک پیس کربھڑ اوربچھوکے کاٹے پر لیپ کردیں درد اور جلن فوری ختم ہوجائے گا۔
مولی، میتھی، پیاز
رات گئے کھانسی شروع ہوگئی ہو اورکسی طور پر چین نہ مل رہا ہو تو آپ مولی کے پتے چبالیں، تھوڑی دیر میںسکون مل جائے گا۔ اسی طرح میتھی اور ہری پیاز پتے کے ساتھ چبانے سے بھی کھانسی کو فائدہ ہوتا ہے۔
پپیتے کے پتے سے ورم کا علاج
جسم کے کسی حصے پر ورم آگیا ہو تو آپ پپیتے کا پتہ نیم گرم کرکے سوجن والے حصے پر لگائیں یا باندھ دیں چند منٹ بعد پتہ تبدیل کردیں سوجن ختم ہوجائے گی۔
رات کی رانی
آپ کی رات گئے بے چینی سے آنکھ کھل جاتی ہے، آپ اعصابی تنائو کا شکارہوجاتے ہیں یا شدید ذہنی تھکاوٹ کا شکار ہیں، رات کی رانی کے ڈھیرسارے پھول لے آئیں اور انہیں مسل کر کپڑوں پر لگالیں یا پھولوں کو اپنے اردگرد رکھ لیں تھوڑی ہی دیر میں ذہنی تھکاوٹ اور اعصاب دبائو ختم ہوجائے گا۔
بیلا (موتیا)
خنکی محسوس ہورہی ہو، طبیعت میں کسل مندی ہو تو موتیا اور بیلا کا پھول اپنی جیبوں میں بھرلیں اپنے پکڑوں میں رکھ لیں یا کچل کر اس کا عرق کپڑوں پر لگالیں،تھوڑی دیر میں آپ کا دوران خون تیز ہوجائے گا اور کسل مندی ختم ہوجائے گی۔
گیندا: چھینکیں آرہی ہوں اور نزلہ زکام کی کیفیت ہو تو آپ کئی گیندے کے پھول سونگھ کر پھینک دیں، پھول کا اندرونی چبا کر تھوک دیں، نزلہ اورچھینکیں ختم ہوجائیں گی۔
آنکھوں میں جلن یا آشوب چشم ‘ آسان علاج لیجئے
رات گئے یا ایسے وقت جبکہ فوری ڈاکٹرکودکھانا ممکن نہ ہو اور آپ کی آنکھوں میں جلن شروع ہوگئی ہو آنکھیں سرخ ہورہی ہوں، آنکھیں چپک گئی ہوں، آشوب چشم کے سبب تو آپ گلاب کے پتے لیکر کچل لیں اور اس کا پانی لے کر آنکھوں کو دھوئیں۔ نیز چند قطرے آنکھوں میں ڈالیں، تھوڑی سی دیر میں آنکھوں کو سکون ملے گا اورجلن کم ہوجائیگی‘ چپکی ہوئی آنکھ کھل جائیگی اور نظر بھی تیز ہوجائے گی۔ اسی طرح عرق گلاب دستوں کیلئے بھی فائدہ مند ہے، اگرنیند نہ آرہی ہو تو گلاب کے چند تازہ پتے تکیے کے پاس رکھ لیں یا پتے کا عرق نکال
کر کنپٹی اورناک پر لگائیں۔