مجھے حکمت کا بہت شوق ہے، جب سے عبقری سے تعلق ہوا ہے اس شوق میں اور جنون پیدا ہو گیا ہے۔ عبقری نے مجھے کامیاب طبیب بنا دیا ہے۔ مجھے یقین ہے عبقری کی ادویات سو فیصد خالص جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ ہیں، اس لئے ان میں بہت شفاء ہے۔ اسی شفاء کا ایک واقعہ عرض کرتا ہوں میری دکان کے سامنے ایک غریب سموسے ، پکوڑے والے کی دکان ہے۔کیونکہ میں حال ہی میں اپنی دکان پر عبقری کا سامان رکھنا شروع کیا ہے تو جب اس نے میری دکان پر لوگوں کی آمدروفت دیکھی اور لوگوں کو عبقری ادویات اور ماہنامہ عبقری لے جاتے دیکھا تو ایک دن وہ دکان پر آیا اور کہنے لگا بھائی میں نے عبقری کا نام سنا ہے لیکن ادویات استعمال نہیں کیں۔ میرے گھر ایک پرابلم ہے، اگر آپ کے پاس اس کا کوئی حل ہے تو بتا دیں میں نے اس سے مسئلہ پوچھا تو کہنے لگا کافی عرصے سے میری بیٹی کو کھانسی ہے، اس کی عمر تقریباً 12 سے 13 سال ہے کافی علاج کروایا ہے اس کو آرام نہیں آر ہا ، کیا عبقری میں اس کی کوئی دوائی ہے؟ میں نے کہا الحمد للہ بالکل ہے۔ میں نے اس کو شفائے حیرت سیرپ دیا اور کہا کہ بسم اللہ پڑھ کر استعمال کروائو ۔اللہ پاک خیر کرے گا، مجھے کہنے لگا کہ کافی سیرپ استعمال کروائے ہیں اورکافی بڑے ڈاکٹروں سے چیک کرایا ہے۔ لیکن آرام نام کی کوئی چیز بھی نہیں ہے۔میں نے کہا یہ شفائے حیرت سیرپ تم شروع کرو ‘ میرے اللہ کو منظور ہوا تو ضرور آرام آجائے گا۔ وہ شفائے حیرت سیرپ لے گیا اورتین دن بعد میرے پاس آیا خوشی سے اس کے آنسو نکل رہے تھے اور وہ کہہ رہا تھا الحمد للہ اب میری بیٹی اس شفائے حیرت سیرپ سے شفاء یاب ہو گئی ہے۔ ورنہ اس کا سانس لینا مشکل ہو گیا تھا اب آرام سے رات کو سو جاتی ہے ورنہ ساری رات اس کی کھانستے اور ہماری جاگتےہوئے گزرتی تھی۔
اب ہم میاں بیوی بہت خوش ہیں اور عبقری والوں کو دعائیں دیتے ہیں جنہوں نے شفائے حیرت سیرپ بنایا ہے۔ اب جب بھی کوئی عبقری کی ادویات میری دکان سے خریدنے آتا ہے تو دوڑا ہوا آتا ہے اور ان کو کہتا ہے اگر تمہارا کوئی کھانسی کا مریض ہے تو اس کو شفائے حیرت سیرپ پلائو انشاء اللہ آرام آجائے گا۔ میں نے شفائے حیرت سیرپ کو آزمایا ہے تم بھی آزمائو پھر تم بھی عبقری کو دعائیں دو گے۔
میرے پاس ایک شخص آیا ہے وہ کہہ رہا تھا کہ میں آپ سے کل جو شفائے حیرت سیرپ لے کر گیا تھا ، اس سے مجھے بہت فائدہ ہوا ہے۔ حیرانگی کی بات یہ ہے وہ کافی دور رہتا ہے لیکن صرف یہ بتانے کے لئے آیا تھا کہ اس سیرپ سے کی چند خوراکوں سے ہی نزلہ زکام اور کھانسی دور ہو گئی اور دعائیں دیتا ہوا دکان سے باہر چلا گیا۔( مہدی ٹریڈر۔ جھنگ)