تلاش

حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری دو بیٹیاں ایک بیٹا ہے۔ ابھی ان کی عمر کم ہے لیکن یہ بہت کمزور تھے ۔ بڑی بیٹی بہت زیادہ کمزور تھی۔ میں تسبیح خانہ ہر جمعرات محفل میں شامل ہوتی ہوں۔ مجھے یہاں ایک خاتون نے بتایا کہ آپ کی بیٹی کمزور ہے اسے عبقری تلبینہ کا استعمال کروائیں یہ بالکل ٹھیک ہو جائے گی۔ میں نے واپسی پر دو ڈبے تلبینہ لے لئے اور اگلے ہی دن سے سب بچوں کو دن میں ایک مرتبہ تلبینہ بنا کر کھلانا شروع کیا۔بچوں کو اتنا پسند آیا کہ وہ بہت شوق سے کھاتے ہیں‘ بلکہ روزانہ انتظار کرتے ہیں کہ کب تلبینہ کھائیں گے۔چند دن میں ہی مجھے بچوں کی صحت میں بہتری محسوس ہوئی، میں نے مزیدپابندی سے دینا شروع کر دیا ایک ماہ میں مجھے واضح فرق محسوس ہوا کہ بچے صحت مند ہو رہے ہیں۔ بچوں کےچہروں پر رونق آنا شروع ہو گئی۔ اب پڑھائی میں بھی خوب دل لگا کر محنت کرتے ہیں۔کھیل کود میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، ورنہ پہلے ہر وقت مرجھائے اور ڈرے سہمے رہتے تھے۔ بڑی بیٹی کی سکول ٹیچر نے بھی نوٹ کیا کہ اس کی صحت بہت بہتر ہوئی ہے اور پڑھائی میں بھی پراگریس اچھی ہوئی ہے۔ تو اس ٹیچر نے بیٹی کو بلا کر پوچھا کہ آپ کی صحت تو پہلے سے بہت بہتر ہو گئی ہے۔ یہ کیسے ہوئی؟ تو بیٹی نے بتایا کہ والدہ ہمیں روزانہ بہت مزیدار کھیر بنا کر دیتی ہیں۔چند دن بعد اس کی ٹیچر نے مجھے فون کیا کہ میں آپ کی بیٹی کی ٹیچر ہوں، آپ کی بیٹی کی صحت چند ماہ میں ہی بہت اچھی ہو گئی ہے۔ میں پوچھنا چاہتی ہوں آپ بیٹی کو کیا چیز دیتی ہیں۔میرے بھائی کے بچے بھی بہت کمزور ہیں جس کی وجہ سے ہم سب پریشان رہتے ہیں ۔ میں نے فوراً بتایا کہ عبقری تلبینہ ایک نبوی غذا ہے‘ میں یہی بنا کر بچوں کو دیتی ہوں۔ اسے میں نے عبقری دواخانہ کا ایڈریس اور نمبر بھیج دیا۔ چند ماہ بعد ان سے ملاقات ہوئی تو بہت شکریہ ادا کر رہی تھیں کہ عبقری  تلبینہ سے بچوں کی صحت
 بہت بہتر ہو گئی ہے(م۔ا، لاہور)