محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !ایک بار میں نےآپ سے ایک عمل سنا تھا کہ جو شخص اسے اپنے معمول میں شامل کر لے تو یہ جادو جنات اور کالی دنیا کے تعویذات کا توڑ ہے۔روحانیت کے لئے اور جس شخص کی نمازیں قضا ہوتی ہوں تو وہ اسے اپنا معمول بنا لے‘یہ کلمات ہر فرض نماز کے بعد صرف35 مرتبہ پڑھ لے‘ان شاءاللہ یہ تمام نعمتیں حاصل ہوں گی۔میرے ساتھ بھی کچھ ایسے شیطانی جادوئی معاملات تھے۔ میں نے یہ عمل پڑھنا شروع کیا پھر بھی پانچ نمازیں نہ پڑھ سکتی کیونکہ نہ جانے ایسی کون سی شیطانی طاقت تھی جو مجھے یہ عمل پڑھنے سے روکتی تھی۔اکثر نمازیں بھی قضا ہو جاتی تھیں۔ جسم بیماری اور کمزوری کی وجہ سے مٹی کی طرح ہو جاتا۔ تھکاوٹ اس قدر ہوتی کہ آنکھوں سے پانی بہنا شروع ہو جاتالیکن مجھے یقین تھا کہ شیخ الوظائف کا فرمان سچ ہے۔میں اس عمل کو اپنےمعمول میں لانے کی کوشش کرتی رہی۔اس عمل کو کرتے ہوئے کچھ عرصہ بیت چکا تھا۔ایک دن گھر میں سٹور کی صفائی کروانے پر ایک لمبے سارے کفن کے کپڑے میں کالے جادو کا تعویذ نکل آیا۔ فوراً میرے ذہن میں آپ کا فرمان آ گیا کہ یہ کلمات جادو کا توڑ بھی ہیں ورنہ میں پچھلے پانچ سالوں سے چارپائی پر لگ گئی تھی۔ کام کرنے کو دل نہیں کرتا۔ بچوں کیلئے اکثر کھاناباہر سے آتا تھا جو کہ مجھے پسند نہ تھا۔ مگر جسم کی ہڈیوں میں دردوں کی لہریں اُٹھتی تھیں۔ خاوند کے ساتھ بھی اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ رزق کی بندش تھی، بچوں کی پڑھائی میں بندش تھی، میرا گھر آنے کو دل نہیں کرتا تھا،چڑ چڑا پن تھا‘ بددعائیں دینے کو دل کرتا تھا۔ میرے گھر میں ہر وقت مٹی اُڑتی رہتی تھی، دل کرتا تھا کہ گھر چھوڑ جائوں۔اس عمل کو مسلسل جاری رکھا جس کی برکت سے جادو کا توڑ ہو گیا ۔ گھر کا اور گھر والوں کے مزاجوں کا نقشہ بدل گیا۔ بیماریاں اور جھگڑے ختم ‘مکان پُرسکون گھر میں بدل گیا۔وہ عمل یہ ہے۔مُحمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہ اَحْمَدُ رَسُوْلُ اللّٰہ اسے ہر فرض نماز کے بعد 35 مرتبہ پڑھنا ہے۔