تلاش

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!گرمی کی آمد کے ساتھ ہی میرے گھر سے عبقری دواخانہ کا املی آلو بخارا شربت کی بوتلوں کا پیک آجاتا ہے۔ گھر میں ہر بڑا چھوٹا املی آلو بخارا شربت کو بہت ہی زیادہ پسند کرتا ہے۔رمضان المبارک میں افطار کا دسترخوان اس کے بنا اُدھورامحسوس ہوتا ہے۔ تمام دن کی گرمی سے ستائے جب گھر آکر ایک گلاس املی آلو بخارا کا پیتے ہیں تو جیسے جسم میں ایک نئی تازگی اور جان سی آجاتی ہے۔ میرے بڑے بیٹے کو گرمی سے لُو لگ گئی تھی جس کو میں نے کوئی بھی دوائی استعمال نہیں کروائی بس عبقری دواخانہ کا املی آلو بخارا کا شربت ایک گلاس صبح نہار منہ پلایا ماشاء اللہ سے چار پانچ دن میں بیٹا بالکل ٹھیک ہوگیا۔ اس کا ایک بہت ہی بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ شدید گرمی سے ہونے والی دل کی گھبراہٹ ایک گلاس پینے سے ہی فوراً ختم ہو جاتی ہے اور یہ میرا کئی بار کا تجربہ بھی ہے۔ موسم گرما میں ہمارے گھر کی رِیت بن گئی ہے کہ ہم آنے والے مہمان کو بازاری کولڈڈرنکس پیش کرنے کی بجائے قدرتی اور صحت کا ضامن املی آلو بخارا کا شربت پیش کرتے ہیں۔ مہمان پی کر ایک بار توتعریف لازمی کرتا ہے۔اگر میں املی آلو بخارا کو گرمی کا توڑ کہوں تو یہ جھوٹ نہیں ہوگا بہت ہی لاجواب چیز ہے۔ گرمی کے موسم میں میرا روزانہ کا معمول ہے کہ میں صبح نہار منہ املی آلو بخارا کا شربت لازمی پیتا ہوں اور اس کے ایک گھنٹے بعد ناشتہ کرتا ہوں۔ سارا دن اپنے آ پ کو چست اور چاق و چوبند محسوس کرتا ہوں اور ایک بات یہ کہ آملی آلو بخارا جتنا ہاضمے دار ہے میں نے کوئی اور نہیں دیکھا۔ کھانے کے بعد اگر ایک گلاس پیا جائے تو ایک ڈیڑھ گھنٹے میں کھانا ایسے ہضم ہوتا ہے کہ جیسے کھایا ہی نہ ہو۔ میرے چھوٹے بیٹے کو بھوک کی کمی رہتی تھی کچھ بھی کھاتا نہیں تھا میں نے دس دن لگاتار اس کو نہار منہ املی آلو بخارا کا شربت دیا ماشاء اللہ سے اب صحیح کھانا پینا شروع ہوگیا ہے اور صحت بھی بن گئی ہے۔ عبقری دواخانہ کے املی آلو بخارا میں یہ خاص بات ہے کہ جتنا مرضی پی لیا جائے گلہ خراب نہیں ہوتا کیونکہ اس کو قدرتی اجزاء سے تیار کیا جاتا ہے اس میں کوئی رنگ یا فلیور استعمال نہیں کیا جاتا۔(احسن، لاہور)