قارئین کے لیے ایک چھوٹا سا آزمودہ عمل پیش خدمت ہے۔اللہ پاک نے ہمیں شب قدر کی رات قسمت اور برکتوں والی رات عطا کی۔ یہ عمل رمضان المبارک کی کسی بھی طاق راتوں میں کیا جاسکتا یا ستائیسویں کی رات یعنی شب قدر کی رات کرلیں ویسے بھی رمضان المبارک کی ہر رات برکتوں والی ہے۔ یہ عمل خاص وسعت رزق کے لیے ہے مجرب اور آزمودہ عمل ہے۔ یہ عمل کرنے والا دیکھتے دیکھتے صاحب ثروت اور مالدار ، دولت مند اور امیر کبیر بن جاتا ہے۔ دن بدن مال میں ترقی ہوتی رہتی ہے۔ یہ ’’یارزاق‘‘ کا خاص عمل اپنی مثال آپ ہے جو کرے گا وہی پائے گا اس عمل سے مفلسی تنگدستی کا نام و نشان مٹ جاتا ہے۔ رمضان المبارک کی کسی بھی طاقت رات یا شب قدر کی رات نماز عشاء تراویح سے فارغ ہوکر 110 روپے لیں جو دس دس روپے کے گیارہ نوٹ ہوں اگر نئے نوٹ مل جائیں تو بہتر ورنہ پرانے نوٹ لے لیں۔ نوٹ دس دس روپے کے ایک دو دن پہلے سے لیکر رکھ دیں 10 کے گیارہ نوٹ ہوں نماز تراویح کے بعد ہر نوٹ پر کسی کونے پر چھوٹا سا پین کے ساتھ ’’یَارَزَّاقُ‘‘ لکھیں یعنی ہر نوٹ پر کسی بھی کونے پر چھوٹا سا یَارَزَّاقُ لکھ لیں پھر ہر نوٹ پر 308 بار ’’یَارَزَّاقُ‘‘ پڑھ کر دم کریں اس طرح کل گیارہ نوٹوں پر اسی طرح پڑھ کر دم کریں پھر ان کو کسی پرس میں کسی جیب میں کیسی ایسی جگہ رکھیں۔ جہاں سے آپ رقم نکال کر خرچ کرتے ہیں ان 110 روپے کو پورا سال خرچ نہ کریں۔ پورا سال آپ کو برکت دولت کی برسات ہوتی رہے گی ۔