ایکنی، پیمپل کا خاتمہ کرنے کے لیے
بیسن ایک چمچ، گول لوکی کا جوس ایک چمچ، بادام کا خالص تیل دو سے تین قطرے۔ ان تینوں اجزاء کو پانی میں مکس کرکے پیسٹ بنالیں روزانہ لگائیں پندرہ سے بیس دن تک تقریباً بیس منٹ اور سادے پانی سے منہ دھولیں ان شاء اللہ ایکنی پیمپل کا خاتمہ ہو جائے گا۔
چہرے کی جھریوں کے لیے ماسک
انڈے کی سفیدی ایک عدد، چاول کا آٹا ایک چھوٹا چمچ، بادام کا تیل دو سے تین قطرے۔ طریقہ استعمال: اچھی کوالٹی والے ماسک برس کی مدد سے چہرے پر اوپرکی طرف اپلائی کریں اور پندرہ منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔
غیر ضروری بالوں کا خاتمہ
کوڑتمہ پائوڈر آدھا چمچ، کنو کے چھلکے کا پائوڈر ایک چمچ۔ بیسن آدھا چمچ، ایک انڈے کی سفیدی حسب ضرورت۔ ترکیب: ان سب چیزوں کو یکجان کرلیں اور پندرہ منٹ بعد اس کو لگائیں۔ اگر ویکس کرکے اس ٹوٹکہ کو استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہے تاکہ بالوں کی جڑیں جل جائے اور جب اس کو جلد پر لگائیں تو سوکھ جانے کے بعد ہاتھ سے رگڑے اور پھر دس منٹ بعد سادہ پانی سے دھولیں۔
منہ کی بدبو کا پانی سے خاتمہ
کوکونٹ آئل دو چمچ، پانی ایک کپ، لاہوری نمک ایک چٹکی۔ ترکیب: ایک کپ پانی کو نیم گرم کرلیں پھر اس میں باقی اجزاء شامل کریں اور اس سے دن میں تین سے چار دفعہ غرارے کریں منہ سے بدبو کا خاتمہ ہو جائے گا۔
خون کی صفائی کے لیے
پنیر بوٹی ایک چمچ، پانی ایک گلاس ، ترکیب : پنیر بوٹی کو کوٹ کر ایک گلاس پانی میں رات بھر کے لیے بھگو دیں صبح نہار منہ چھان کر پی لیں۔اس نسخہ کو تین ماہ استعمال کرنا ہے ان شاء اللہ آپ کا خون صاف ہوگا، چہرے پر بھی نکھار آئے گا۔ خواتین چہرے کو نکھارنے کے لیے بہت سے کیمیکل سے بنے فارمولے چہرے پر لگاتی ہیں ۔ اگر خون صاف ہو جائے تو چہرے پر نکھار خود ہی آجاتا ہے۔
سردرد، لُو بلڈپریشر اب نہیں ہوگا
ثابت دھنیا 50گرام، مصری150گرام، سونف 30گرام، الائچی50 گرام، ثابت کالی مرچ50 گرام۔ تمام کو پیس لیں ایک چائے والا چمچ صبح ناشتے کے بعد، دوپہر کھانے کے بعد اور شام کی خوراک کھانے سے پہلے لینی ہے۔ اگر دودھ کے ساتھ لی جائے تو زیادہ اچھا ہے ورنہ پانی کے ساتھ بھی لے سکتے ہیں۔
وزن کم کرنا اب آسان
نیم گرم پانی ایک گلاس، ادرک کا پانی ایک چمچ، لیموں کا جوس دو چمچ۔ ترکیب:سب کو مکس کرکے صبح ناشتے کے بعد، دوپہر کھانے کے بعد اور رات کو کھانے کے بعد اس کو پینے سے وزن کم ہونا شروع ہو جاتا ہے جن کو ہڈیوں میں درد رہتا ہوتو وہ لیمن جوس استعمال نہ کریں۔ یہ نسخہ تین ماہ متواتر استعمال کریں۔تلی ہوئی، مرچ مصالحے دار کھانوں سے پرہیز کریں۔
آنکھوں کے سیاہ ہلکے اور چہرے کے نشانات کا خاتمہ
چاول کا آٹا ایک چائے کا چمچ، بھنے ہوئے چنے کا پا ئوڈر ایک چمچ، شہد ایک چمچ، ملک پائوڈر ایک چمچ۔ ترکیب: ان سب اجزاء کو مکس کرکے رات کو سوتے ہوئے آنکھوں کے نیچے لگائیں 7 دن تک اس نسخہ کو مسلسل استعمال کریں۔ فائدہ ہوگا۔
قد میں اضافہ، رنگ گورا، خون کی کمی ختم
شہد ایک چمچ، عرق گلاب پینے کے لیے ایک بوتل، عناب تین عدد، چقندر دو عدد(کاٹ لیں)، الائچی تین سے چار عدد، ہلدی ایک چٹکی، آلو بخارا دو عدد ، دیسی گلاب کی پتیاں ایک مٹھی۔ ترکیب: ان سب اشیاء کو جوسر مشین میں ڈال کر جوس بنالیں اور روزانہ ایک گلاس تین مہینے تک استعمال کریں ان شاء اللہ ضرور فائدہ ہوگا۔
پانی سے چمکدار جلد پائیں
نیم گرم پانی دو چمچ، السی کے بیج کا پائوڈر ایک چمچ، گلیسرین ایک چمچ۔ ترکیب: نیم گرم پانی کے اندر السی کے بیج کا پائوڈر شامل کریں اور پانچ منٹ تک چھوڑ دیں۔ پانچ منٹ بعد گلیسرین شامل کریں اور دس منٹ تک مساج کریں انگلیوں سے اوپر کی طرف اور پانچ منٹ کے لیے اسکن پر چھوڑ دیں اور پھر نارمل پانی سے اپنا چہرہ دھو لیں روزانہ کے استعمال سے اس کے نتائج بہت شاندار ہیں اگر روزانہ استعمال نہ کرسکیں تو ہفتے میں کم از کم تین دفعہ ضرور لگائیں۔
جسمانی کمزوری کے لیے
سونف 25 گرام، چنے بھنے ہوئے 25 گرام، مصری حسب ذائقہ۔ ترکیب: سونف اور چنے کوٹ کر اس میں مصری شامل کرلیں۔ ایک چمچ صبح و شام دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ مسلسل تین ماہ استعمال کرنے سے جسمانی کمزوری کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی کمزوری بھی جاتی رہتی ہے۔
دیسی چنوں سے گنج پن کا خاتمہ
دیسی انڈے کا تیل 100 گرام، کسٹرآئل 50 گرام، کالے چنے کا پائوڈر 25 گرام۔ ترکیب: دیسی انڈے کے تیل کو پانچ منٹ تک گرام کریں اور اس میں کیسٹر آئل اور کالے چنے کا پائوڈر شامل کرکے مزید دس منٹ تک پکائیں۔ ٹھنڈا کرکے بالوں کی جڑوں میں لگائیں بعد میں نیم گرم پانی کے ساتھ سر کو دھو لیں۔ اس تیل کو ہفتے میں دو دفعہ لگائیں کم از کم تین گھنٹے تک لگا رہنے دیں ۔
جگر کے لیے ٹانک
پانی ایک لیٹر، کشمش ایک چمچ، چقندر تین عدد کٹے ہوئے۔ ترکیب: کشمکش اور چقندر کو پانی میں ڈال کر پانچ سے دس منٹ جوش دیں ۔ کپڑا چھان کر اس قہوے کو صبح اور رات کھانے کے بعد استعمال کریں ان شاء اللہ جگر کے تمام مسائل کا خاتمہ ہوگا۔تین ماہ تک استعمال کریں۔
چنے سے موٹاپا ختم کریں
پانی دو گلاس، عرق بادیان ایک گلاس، کنول کا سکھا ہوا پھول ایک عدد، سویا ایک چائے کا چمچ، میتھی دانہ، ایک چائے کا چمچ، چنے کا پائوڈر ایک چائے کا چمچ۔ ترکیب: ان سب اجزاء کو یکجان کرلیں اور اتنا پکائیں کہ ایک گلاس پانی بچ جائے اور دن میں تین مرتبہ کسی بھی وقت اس کا استعمال کریں۔ آزمودہ ٹوٹکہ ہےمسلسل تین ماہ کے استعمال سے آٹھ کلو وزن کم ہوتا ہے۔