میری عمر سولہ سال ہے میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ میں جب بھی دھوپ میں نکلتی ہوں، میری اسکن فوراً جھلس جاتی ہے اور رنگ خراب ہو جاتا ہے۔ دوسرا مسئلہ میری امی کا ہے ان کے چہرے پر بہت داغ ہیں جو اب کالے پڑگئے ہیں اور ان کے نشانات نہیں جارہے ۔(حوریہ اسماعیل، لاہور)
مشورہ:کچھ لوگوں کی اسکن حساس ہوتی ہے اور دھوپ سے فوراً جھلس جاتی ہے۔ آسان حل یہ ہے کہ ٹماٹر کا ایک ٹکڑا لیں اور منہ پر مل لیا کریں۔ یہ آپ کی امی کے لیے بھی آزمودہ ہے۔ آپ دونوں ٹماٹر کے رس کو ایک گھنٹے لگا رہنے دیں، پھر ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔ آپ کی جھلسی ہوئی جلد اپنی اصلی حالت میں واپس آجائے گی اور پہلے سے زیادہ چمکدار اور صاف ہو جائے گی۔ موسم گرما میں یہ عمل ہفتے میں کم از کم دو بار کریں آپ کی جلد موسمی اثرات سے محفوظ رہے گی۔