تلاش

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بیٹی کی عمر 19 سال ہے لیکن اس کو ایام کی پیچیدگی تھی جس وجہ سے وہ اپنی عمر سے بھی بڑی لگنا شروع ہوگئی تھی جسم موٹاپے کی طرف جارہا تھا آنکھوں کے گرد سیاہ دھبے نمودار ہونے لگ گئے تھے ۔ اس کو لے کر میں بہت ہی زیادہ فکر مند تھی۔ عبقری رسالہ تو ایک عرصہ سے پڑھ رہی تھی لیکن کبھی ادویات کی جانب زیادہ توجہ نہیں دی۔ جمعرات آپ کی درس سننے کے لیے تسبیح خانے آئی تو دعا کے بعد ساتھ والی خواتین سے میں نے بیٹی بارے بات کی تو اس نے کہا کہ فکر مند نہ ہو تم عبقری دواخانہ کا ’’ایام شفاءسیرپ‘‘ استعمال کروائو اس کے بہت ہی اچھے رزلٹ ہیں تقریب ایک ماہ استعمال کروانا۔ میں دواخانہ گئی اور تین بوتل ایام شفاء کی لی اور اگلے دن سے ہی بیٹی کو استعمال کروانا شروع کردیا۔ مسلسل تین ہفتے کے استعمال سے ہی اچھا رزلٹ پایا اور ایام میں باقاعدگی ہوگئی۔ اب تقریباً ایک سال کا عرصہ گزر جاچکا ہے ایام مقرر وقت اور باقاعدگی سے آتے ہیں۔اس کے علاوہ میری بھابھی کو پہلے بچے کی پیدائش کے بعد تقریباً آٹھ ماہ سے ایام نہیں آرہے تھے تو میں نے اپنی بھابھی کو بھی ایام شفاء لا کر دیا اور انہیں باقاعدگی سے استعمال کرنے کا کہا انہوں نے بھی استعمال شروع کیا انہیں بھی افاقہ ہوا۔