تلاش

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!امید ہے اللہ پاک کے فضل و کرم سے آپ اور آپ کی ٹیم خیریت سے ہوں گے۔ آپ کو یہ بتانا تھا کہ ڈاکٹر رچرڈ بیلیو بہت بڑے ریسرچر ہیں۔ وہ بہت ساری کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ ان کتابوں میں سے ایک کتاب ہے جس کا نام ’’Foods that fight cancer‘‘ ۔ اس کتاب میں ہلدی کے بارے میں بہت ہی ضروری بات درج ہے کہ جب بھی آپ ہلدی استعمال کریں تو اس میں ایک چٹکی کالی مرچ کی مکس کرلیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر آپ خالی ہلدی استعمال کرتے ہیں تو اس کا فائدہ آپ کو ایک فیصد ملے گا باقی 99فیصد ہلدی کا فائدہ آپ کو نہیں مل پائے گا۔ اگر ہلدی میں کالی مرچ مکس کر کے استعمال کی جائے تو اس کا فائدہ 2000 فیصد تک آپ کو ملے گا۔ موٹاپے سے متاثرہ  افراد ایک کپ گرم دودھ میں آدھی چمچ ہلدی اور شہد ملا کر روزانہ پئیں تو ان کا موٹاپا کم ہوگا۔ اگر شہد نہیں تو چینی کا استعمال بھی کرسکتے ہیں