تلاش

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ گزشتہ آٹھ سال سے مسلسل پڑھ رہا ہوں‘ انتہائی باکمال اور لاجواب رسالہ ہے۔ میں نے عبقری رسالہ سے بہت کچھ پایا ہے‘ میرے پاس بھی دو عدد روحانی عمل ہیں جو میں عبقری قارئین کی نذر کرنا چاہتا ہوں۔
دل کے درد کا علاج: چار بار درود پاک ابراہیمی‘ سات مرتبہ سورۂ فاتحہ مع بسم اللہ مکمل‘ سورۂ فاتحہ جب بھی مکمل کریں آمین لازم پڑھیں۔ پھر پانی پر پھونک مار کر پلائیں۔ پہلی بار دل کا درد ہو تو ایک بار پانی پلانا کافی ہے۔ اگر درد پرانا ہو تو تین دن دم کرکےپانی پلائیں۔ دوبارہ ان شاء اللہ درد نہ ہوگا۔
پاگل پن کا علاج: چار بار درود ابراہیمی‘ گیارہ مرتبہ سورۂ قریش۔سو سو گرام والی گیارہ شیشیاں لیں جن میں عطر ہوتا ہے مگر آپ نے خالی شیشیاں لینی ہیں‘ ہر شیشی کے اندر پانی بھر لیں‘ سورۂ قریش اور درود ابراہیمی لکھی گئی ترکیب سے پڑھ کر ان شیشیوں پر دم کریں‘ ایک شیشی کا پانی روزانہ پاگل کو پلائیں۔ گیارہ دن میں مریض کا چہرہ چمکنے لگے گا۔ ہمیشہ کیلئےمریض صحت یاب ہوگا۔