محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کو ہمیشہ صحت مند، تندرست و توانا اوراپنے حفظ وامان میں رکھے اور نسلوں کو اللہ پاک تاقیامت شاد و آباد رکھے۔ آمین! ۔بہت پریشان ہوں‘ بے بس ہوں‘ ہر طرف سے عزت‘ برکت اور روحانیت نے منہ پھیر لیا ہے‘ بے چینی‘ گھبراہٹ اور گناہوں کی راہوں پر گامزن ہوچکا ہوں‘ خود کو بہت روکتا ہوں مگر روک نہیں پاتا۔ کاش میں نےآ پ کی بات مان لی ہوتی ۔ میں نفس کےہاتھوں مجبور ایک غیرمحرم کے عشق میں مبتلا ہوا‘ آپ کو خط لکھا‘ آپ نے مجھے اس سے رابطہ کرنے سے منع فرمایا تھا‘ مگر میں خود کو روک نہ سکا‘ دل اس کو چھوڑنے پر تیار نہ ہوا‘ بس میری وہ بے بسی اور نفس کے ہاتھوں مجبور ہوکر آپ کا حکم نہ ماننا ‘ میری ساری روحانیت لے گیا‘ میری عبادات‘ تسبیح‘ مسنون دعائیں سب چیزیں چھن گئیں‘ حتیٰ کہ اب پانچ وقت کی نماز بھی بمشکل پڑھتا ہوں‘ دل عبادات سےاٹھ گیا ہے۔کاش! میں آپ کا حکم مان لیتا‘ وہ بھی نہ رہی اور خود کو بھی برباد کرلیا۔ (ع، سکھر)