تلاش

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ پڑھتے تقریباً ابھی چھ ماہ ہوگئے ہیں۔ عبقری دواخانہ کی چند ادویات جن میں ستر شفائیں، روحانی پھکی، بے بی ٹانک، چلڈرن سیرپ میرے استعمال میں ہیں بہت ہی اچھی ادویات ہیں۔ ہم تمام فیملی کے ممبران ایک شادی سے آدھی رات گھر لوٹے تو چند منٹ بعد میرے بڑے بیٹے جس کی عمر تقریباً سولہ سال ہے کے پیٹ میں درد سا اٹھا اورالٹیاں کرنا شروع ہوگیا ۔ میری ساس کہنے لگی لگتا ہے بیٹے کوہیضہ ہوگیا ہے فوراً ڈاکٹر کے پاس لے چلو لیکن اب آدھی رات کو ڈاکٹر کہاں سے ملے۔ گھر بھی شہر سے بیس کلو میٹر دور ہے اور ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی موجود نہیں تھی میں بہت پریشان ہوئی ۔ اچانک سے میرے ذہن میں آیا کہ عبقری کا چلڈرن سیرپ استعمال کرواتی ہوں کیونکہ یہ سیرپ سپیشل ان چیزوں کے لیے تو ہے۔ میں نے دو چمچ فوراً سے بیٹے کو دیئے لیکن طبیعت اور خراب ہوگئی میںاور پریشان ہوگئی کہ اس سے تو اور کام خراب ہوگیا ہے لیکن ابھی چند منٹ ہی گزرے تھے کہ بیٹا کہنے لگا اب میری حالت بالکل ٹھیک ہوگئی ہے میں سمجھ گئی جو گند اندر سے نکل رہا تھا چلڈرن سیرپ نے اس کو مزید باہر کیا اور معدہ بالکل صاف کردیا ہے۔ صبح ہوئی تو میں نے پھر بیٹے کو صحت کا پوچھا تو اس نے کہا کہ امی ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے اب میں بالکل اچھا محسوس کررہا ہوں اور یہ کہہ کر کالج چلا گیا۔ اس رات جو چلڈرن سیرپ نے مسئلہ حل کیا میں بیان نہیں کرسکتی گھر میں یکدم سے بہت ہی زیادہ پریشانی چھا گئی تھی لیکن آپ کی خالص اور بہترین ادویات کی بدولت میرے بیٹے کو فوراً سے افاقہ ہوا۔ اب میرا اعتماد عبقری دواخانہ کی ادویات پر اور زیادہ بڑھ گیا تھا۔ (شمائلہ ندیم، گائوں جنجوعہ )