میرا لاہور کی بڑی مارکیٹ میں وسیع کاروبار ہے‘ گزشتہ ماہ ہفتہ وار آڈٹ میں معلوم ہوا کہ گودام سے پندرہ لاکھ کامال کم ہوگیا۔ لڑکوں سے پوچھ گچھ کی مگر کچھ بھی پتہ نہ چل رہا تھا‘ اہلیہ کو بتایا‘ وہ بھی پریشان ہوگئی‘ اس نے بتایا کہ فوراً عبقری رسالہ لے کر پوری مارکیٹ میں تقسیم کریں‘ ان شاء اللہ کرم ہوجائے گا۔ میں نے فوراً ایک ہزار عبقری رسالہ تقسیم کروایا‘ دوسرےدن ایک پارٹی کا فون آگیا کہ آپ کے تین بنڈل میرے پاس زیادہ آگئے ہیں‘ وہ میں واپس بھجوارہا ہوں‘ ان تین بنڈلوں میں پندرہ لاکھ کا مال تھا۔ (کاشف‘ لاہور)