محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے بڑے بیٹے کی شادی کو تین سال ہوگئے ہیں ۔ میرا بیٹا اور بہو دبئی میں ہوتے ہیں۔ ان کے گھر ابھی تک اولاد نہیں ہے۔ بہت سی جگہوں سے علاج کروایا ہے مگر افاقہ نہیں ہوا۔اس طرح میری بیٹی بھی بے اولاد ہے اس کی شادی کو بھی اڑھائی سال ہوگئے ہیں ۔ میں بہت ہی زیادہ پریشان ہوں۔ (والدہ حسن ،پوشیدہ)
جواب:یہ عمل بے اولاد جوڑوں کیلئے ہے۔عبقری رسالہ میں شائع ہوچکا بے شمار کو فائدہ ہوا۔ عمل یہ ہے:سفید کاغذ پربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ رَبِّ لَا تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْوٰرِثِیْنَ (89،سورۂ الانبیاء)60 بار لکھ کر پرچیاں بنالیں‘ فجر کی نماز کی ادائیگی سے پہلے دو تین گھونٹ پانی میں گھول کر رکھ لیں‘ سلام پھیرتے ہی پانی پی لیں۔ عمل ماہواری سے پاک ہوکر شروع کریں اور اگلی ماہواری آجائے تو فجر کے وقت اسی طرح خالی پیٹ روزانہ ایک پرچی گھول کر پینا ہے ‘ ماہواری سے پاک ہوکر نماز کے بعد! اسی دوران حمل ٹھہر جائے گا مگر 60 پرچیاں آیت والی پوری پینی ہیں۔ بفضل خدا حمل ٹھہرے گا‘ بیٹا ہوگا اور عافیت سے ہوگا۔کالی گھلنے والی سیاہی سے آیت لکھی جائے تاکہ آسانی سے گھل جائے۔