محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کچھ عرصہ قبل میرے بڑے بھائی موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگئے۔ میں تقریباً ایک ہفتے بعد ان کی عیادت کے لیےان کے گھر سمبڑیال پہنچا۔ بڑے بھائی کہنے لگے کہ تمام چوٹیں جلد ہی ٹھیک ہوگئیں ہیں لیکن سر میں لگنے والی چوٹ کا زخم تو بڑھ گیا ہے اور اندر سے دماغ میں اچانک سے درد شروع ہو جاتا ہے اور درد اتنا شدید ہوتا ہے کہ کانوں سے سننا بھی بند ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر نے ایک گولی لکھ کر دی ہے جب وہ کھا لوں تو دماغ کو وقتی طور پر سکون میسر ہوتا ہے لیکن ایک سے دو دن بعد پھر وہی درد دوبارہ اٹھتا ہے جس کی وجہ سے میں بہت ہی زیادہ پریشان ہوں۔ میں نے بھائی سے کہا کہ آپ انگریزی ادویات چھوڑیں دیسی ادویات کی طرف آئیں۔ بھائی جان کہنے لگے کہ دیسی ادویات بھی اب کہاں رہی ہیں ؟ دیسی میں انگریزی مکس کرکے لوگوں کو دی جاتی ہیں اس سے بھی وقتی آرام ہی آتا ہے۔ میں نے کہا کہ عبقری دواخانہ کی ادویات اصلی جڑی بوٹیوں سے تیار کی جاتی ہیں میں بھی استعمال کرتا ہوں کافی اچھا رزلٹ ہے۔ تو بھائی جان کہنے لگے ٹھیک ہے تم بھیج دینا ۔ میں واپس اپنے شہر گجرات آیا اور یہاں موجود ایجنسی ہولڈر سے ’’روشن دماغ‘‘ لے کر بھائی کو سمبڑیال بھیج دی۔ تقریباً ایک ہفتے بعد کال کی کہ اب سردرد کیسا ہے تو کہنے لگے کہ آگے سے بہت ہی زیادہ فرق محسوس کررہا ہوں مجھے امید ہے کہ میں روشن دماغ کی تین سے چار ڈبیاں استعمال کروں گا تو ان شاء اللہ مجھے شفاء مل جائے گی۔ (محمد ابراہیم، گجرات)