تلاش

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ سے وابستہ ہوئے ڈیڑھ سال کے قریب ہوگیا ہے بہت ہی لاجواب اچھا رسالہ جب بھی پڑھا کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملا۔ عبقری دواخانہ کی ادویات بھی بہت ہی فائدہ منداور انتہائی مناسب قیمت میںدستیاب ہوتی ہیں حالانکہ موجودہ مہنگائی کے دور میں ادویات کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے لیکن عبقری کی ادویات کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا یہی تو مخلوق خدا کی خدمت کی نشانی ہے۔ میرے گھر میں عبقری ادویات کا ہی استعمال ہوتا ہے۔ موسمی اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے میں شفاء حیرت سیرپ، بنفشی قہوہ، ناک شفاء ہر وقت اپنے گھر میں رکھتا ہوں، ختم نہیں ہونے دیتا کیونکہ ان ادویات کے استعمال سے کھانسی، نزلہ زکام، گلہ درد ، ریشہ جیسی بیماریاں دور رہتی ہیں۔ہر چھوٹا بڑا ان دیسی ادویات کواستعمال کرسکتا ہے اور اس کا فائدہ ہی فائدہ ہے نقصان نہیں ہے۔ پہلے موسم گرما ہو یا سرما میرے گھر میں نزلہ، زکام، کھانسی ڈیرے جما لیتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے جب عبقری کی ادویات کا استعمال شروع کیا ہے۔ اس کے علاوہ عبقری کا خالص باغات کا شہد بہت ہی لاجواب ہے میرے بچے بہت ہی خوش ہوکر کھاتے ہیں جس کے استعمال سے ادویات لینے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی اور بچے موسمی اثرات سے محفوظ رہتے ہیں۔ (الطاف، لاہور کینٹ)