محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!شوہر کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ گھر میں اور گھر سے باہر ہر کسی سے لڑائی جھگڑا کرتے ہیں غصہ کی حالت میں بے قابو ہو جاتے ہیں۔مجھ سے بھی لڑائی کرتے ہیں اور غصے میں کہتے ہیں میں تمہیں طلاق دے دوں گا۔ میرے بچے جوان ہیں میں اس بڑھاپے میں طلاق کی بدنامی لے کر کہاں جائوں گی۔ مہربانی کچھ وظائف بتائیں کہ شوہر مجھ سے محبت سے بات کریں اور لڑائی جھگڑا چھوڑ دیں۔ (رخسانہ حسنین، پوشیدہ)
جواب:میاں بیوی میں ناچاقی کا کسی ایک کی بے رخی اور توجہ کم دینے یا طلاق کی دھمکیوں جیسے مسائل ہوں تو ہر وقت یَاوَدُوْدُ یَاسَلَامُ پڑھے تو جب بہت دیر پڑھ لے تواپنے شوہرکاسخت تصورکرکے پھونک مار دے اور اپنے گھر میں کھانے پینے کی چیزوں اور خصوصاً چینی اور پانی پر پھونک ماردیں انشاء اللہ ناچاقی محبت میں بدل جائے گی۔