محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے والد صاحب کی عمر 80سال کے قریب ہے اور گھٹنوں کی تکلیف میںمبتلا تھے بغیر سہارےکے بیت الخلاء تک بھی نہیں جاسکتے تھے۔ ان کے لیے میں پریشان تھا انگریزی دوائی کا بھی استعمال نہیں کرواسکتا تھا کیونکہ انگریزی دوائی ویسے بھی لینے سے وہ اجتناب کرتے تھے۔ اب مجھے دیسی اور خالص ادویات کی تلاش تھی جو کہ عبقری دواخانہ پر آکر ختم ہوئی۔ جہاں میں نے آپ کے اسسٹنٹ صاحب سے مشورہ کیا اور انہوں نے والد صاحب کو انوکھی شفاء استعمال کرنے کا کہا۔ میں دوڈبی لے کرچلا گیا اور والد صاحب کو استعمال کروانا شروع کی۔ چند ہفتوں کے استعمال سے والد صاحب کوواضح فرق محسوس ہوا اور کہنے لگے بچہ یہ دوائی بالکل ٹھیک ہے اور مجھے اس سے کافی فرق محسوس ہورہا ہے۔ یہ سن کر میرے دل سے عبقری اور آپ کے لیے بہت سی دعائیں نکلیں۔ اب تو میرا عبقری کی ادویات پر اعتماد اور بھی زیادہ ہوگیا تھا ۔اب جب بھی گھر میں کسی بڑے یا چھوٹے کو کوئی بھی جسمانی مسئلہ ہوتا ہےتومیںسب سے پہلے عبقری دواخانہ کو ترجیح دیتا ہوں۔(نصر اللہ شاہ، مانگا منڈی)