Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے ماہنامہ عبقری بہت ذوق شوق سے پڑھتے ہیں‘ہم تو جہاں چند رشتہ دار اکٹھے بیٹھتے ہیں تو عبقری کی ہی باتیں چلتی ہیں کہ تم نے وہ ٹوٹکہ آزمایا؟کیا تم نے وہ وظیفہ عبقری میں پڑھا؟ ارے تمہارا پیٹ خراب ہے تو یار تم عبقری میں چھپا فلاں نسخہ کیوں نہیں آزماتے؟ وغیرہ وغیرہ۔ ہم نے عبقری میں سے پڑھ کر بے شمار ٹوٹکےآزمائے مگر آج میں عبقری قارئین کیلئے ایک انتہائی اہم نسخہ لے کر حاضر ہوا ہوں:۔
اس نسخہ سے شوگر مکمل کنٹرول اورصحت بھی بہترین ہوجاتی ہے۔ نسخہ درج ہے۔ ھوالشافی: بھنے ہوئے کالے چنے چھلکے سمیت ایک پاؤ‘ نیم کے خشک سوکھے پتے سو عدد‘ چھوٹی الائچی سو عدد۔ گول کالی مرچ سو عدد۔ بادام کوئی سے بھی سو عدد۔ تمام اشیاء لے کرگرائنڈ کرکے سفوف بنالیں۔
دن میں کسی بھی وقت ایک چائے والا چمچ بھر کر کھائیں۔ اگر نہار منہ کھائیں گے تو زیادہ فائدہ ہوگا۔ صرف ایک مہینہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں اور شوگر مکمل کنٹرول ہوجائے گی۔ زندگی بھر کا ساتھ بنالیں تو کبھی شوگر نہ ہوگی۔ میٹھے سے پرہیز کریں ۔دعاؤں کا طلب گار (شہزاد احمد)