Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا ماہنامہ عبقری سے تعارف فیس بک کے ذریعے سے ہوا۔ میں نے عبقری کا آفیشل پیج فیس بک پر لائک کیا ہوا ہے‘ مجھے وہاں سے روزانہ بہترین ٹوٹکے اور وظائف ملتے رہتے ہیں۔ اسی پیج کے ذریعے مجھے معلوم ہوا کہ کوئی شمارہ عبقری بھی ہے۔ میں نے اپنے ہاکر کے ذریعے منگوایا‘ پڑھا تو ایک ہی نشست میں سارا ہی پڑھ بیٹھی۔ میرے پاس ایک بہت ہی مجرب اور آزمودہ نسخہ ہے۔ بچہ دانی میں رسولی ہو یا حمل نہ ٹھہرتا ہو یا حیض ہمیشہ شدید تکلیف سے آئیں‘ مجھے یہ نسخہ ایک بوڑھی عورت نے بتایا جو کہ افغانستان سے آئی تھی۔ نسخہ یہ ہے:۔
ھوالشافی:کسی بھی پنساری کی دکان سے رتن جوت لے کر باریک پیس لیں۔ دو ماشہ صبح اور دو ماشہ اور دو ماشہ سفوف شام کو سادہ پانی کے ساتھ پھانک لیں۔صرف پندرہ دن بعد چیک اپ کروائیں۔ بہت ہی کمال کا نسخہ ہے۔ میں نے اب تک پانچ مریضوں کو بتایا الحمدللہ تمام سے رزلٹ سوفیصد ملا ہے۔ (نورخان نور)