جس شخص کادل کمزور ہوچکا ہو اور وہ دن رات دوائیاں کھا کھا کر تنگ آگیا ہو ایسے شخص کیلئےیہ بہترین روحانی علاج ہے۔ حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے سورۂ یٰسین کو قرآن کریم کا دل قرار دیا ہے۔ دن میں پانچ نمازیں اللہ پاک نے فرض کی ہیں‘ جو بندہ ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ سورۂ یٰسین پڑھے گا۔ اسے کبھی بھی ان شاء اللہ دل کا عارضہ نہیں ہوگا۔ اگر پہلے ہی دل کی کسی بیماری میں مبتلا ہے تو وہ بھی اللہ پاک ٹھیک کردیں گے۔ یہ بہترین روحانی علاج ہے۔ کیوں کہ اس علاج سے دل کے مسائل بھی حل ہوتے ہیں اور اس کےساتھ ساتھ قبر اور آخرت بھی بنتی رہتی ہے اس لیے ہر نماز کے بعد ایک دفعہ سورۂ یٰسین شریف پڑھ لیا کریں یا دن میں کسی بھی وقت اکٹھی پانچ دفعہ سورۂ یٰسین پڑھ لیا کریں۔ ان شاء اللہ بہت جلد فائدہ ہوگا۔