Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عرض یہ ہے کہ ہمارے ایک جاننے والے کو دیرینہ بالچر تھا ہر قسم کا علاج کرایا مگر افاقہ نہ ہوا۔ درج ذیل نسخہ استعمال کیا بالچر بالکل ختم ہوگیا اور ایسے ہوگیا جیسے کبھی تھا ہی نہیں۔ ھوالشافی: جمالگوٹہ کوکوری لنگری میں باریک پیس لیں ‘ اس میں سرسوں کاتیل مناسب مقدار میں ملا کر مرہم تیار کرلیں۔ کسی لکڑی کے ٹکڑے سے متاثرہ مقام پر لگائیں۔ کچھ عرصہ صبح و شام لگانے سے بالچر بالکل ختم ہوجائے گا۔ بارہا کا آزمودہ ہے قارئین آپ بھی آزمائیں۔ ( ریاض حسین‘ مکڑوال میانوالی)