محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عرصہ دراز سے الرجی کا مریض تھا‘ آپ نے اپنے طبی آرٹیکل میں الرجی سے نجات کیلئے ایک ٹوٹکہ بتایا‘ میں نے آزمایا واقعی یہ اثر کرتا ہے اور مجھے اسی سے شفاء ملی۔ ھوالشافی:الرجی‘نزلہ‘ زکام‘ فلو چھینکوں کیلئے ڈراپر میں دیسی گھی ڈالیں اور اس کو تھوڑا سا نیم گرم کرکے ناک میں ٹپکائیں‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے یہ عمل کریں ‘ مکمل آرام آجائے گا۔چھینکوں کا طوفان روکنے کیلئے مجرب ترین عمل ہے۔ تھوڑا عرصہ باقاعدگی سے استعمال شرط ہے۔(مبشر کریم)