سفر حرمین کی خواہش رکھنے والے: روزانہ دو رکعت نفل صلوٰۃ الحاجت پڑھ کر اس کے بعد تین مرتبہ سورۂ یٰسین پڑھیں۔ عمل کے آخر میں توجہ اور خلوص سے دعا مانگیں۔ اللہ تعالیٰ غیب سے حج اور عمرہ کا انتظام فرمادیں گے۔ دن میں کئی مرتبہ بھی کرسکتے ہیں لیکن یقین اور توجہ شرط ہے۔ مسلسل اور مستقل توجہ سے یہ عمل کریں پھر اللہ تعالیٰ کی قدرت کاکرشمہ دیکھیں ان شاء اللہ۔ 2۔ بغیر اسباب حرمین شریفین کا سفر:
حج اورعمرہ کی نیت سے روزانہ چلتے پھرتے اس دعا کو کثرت سے پڑھیں۔ کم از کم ایک سوا لاکھ ختم کریں۔ پھر دوسرا سوا لاکھ ختم کریں۔ پھر تیسرا سوا لاکھ ختم کریں۔ ان شاء اللہ غیب سے اسباب پیدا ہوں گے۔ زندگی میں ایک مرتبہ ضرور کرکے دیکھیں۔ 3۔ ہر سال حج اور عمرہ کرنے کا خاص الخاص اور آزمودہ عمل: اذان کے بعد اور مسنون دعا کے بعد تین مرتبہ تلبیہ یعنی
تک پڑھیں۔ 4۔غیب سے حج کا ذریعہ: سورۂ فتح مکمل روزانہ کسی بھی وقت گیارہ مرتبہ پڑھیں‘ چالیس دن تک‘ ان شاء اللہ غیب سے اس کیلئےحج کا ذریعہ بن جائے گا۔ اس کے علاوہ سورۂ فتح مکمل روزانہ بعد از نمازظہر بلاناغہ کم ازکم اکتالیس دن پڑھیں۔ یہ عمل نہایت خلوص‘ اعتماد اور یقین سے کریں۔ اس سورۂ فتح کا ایک اور وظیفہ ہے اور وہ یہ ہے کہ سورۂ فتح کی آیت نمبر 27 مکمل روزانہ اکیس مرتبہ‘ اکتالیس دن بلاناغہ یا ہر فرض نماز کے بعد سورۂ فتح کا آخری رکوع پڑھیں۔ یہ عمل نہایت خلوص، اعتماد اور یقین سے کریں۔ مسلسل اور مستقل۔ 5۔پڑھیں اور حج و عمرہ پر جائیں: سورۂ توبہ کی آخری آیت نمبر129 دن رات کثرت سے حج اورعمرہ کی نیت سے پڑھیں۔ 6۔ درودشریف کثرت سے حج اور عمرہ کی نیت سے مسلسل اور مستقل پڑھیں۔ 7۔اَللہُ الصَّمَدُ کے سوا سات لاکھ مکمل کریں۔ 8۔ سورۂ بقرہ کی آیت نمبر 128 مکمل 115 مرتبہ مع تسمیہ بعداز نماز عشاء پڑھیں اور قدرت کا کرشمہ دیکھیں۔(ط۔ص، لاہور)