محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ ٹوٹکہ ہمارا آزمودہ ہے مجھے یہ ٹوٹکہ ایک حکیم صاحب نے بتایا تھا۔ کسی بچے کا بڑے کی نکسیر پھوٹ جائے تو ایک کیلے کی جڑ سے اوپر کا حصہ کاٹ کر اس کا پانی نکال کر ایک پیالے میں رکھ لیں‘ پھر اسے باریک کپڑے میں چھان لیں اور کسی چھوٹی بوتل میں ڈال لیں۔ بعد میں حسب ضرورت ڈراپر میں ڈال کر رکھیں۔ جب کسی کو نکسیر پھوٹے تو ڈراپر کی مدد سے پہلے ایک طرف ناک میں ڈالیں‘ تھوڑی دیر بعد ناک کی دوسری طرف چند قطرے ڈالیں۔ ایک دفعہ ہی ایسا کرنے سے نکسیر بند ہوجائے گی۔ یہ عمل دو یا تین بار بھی کیا جاسکتا ہے۔ (ثریا بیگم‘ منڈی بہاؤالدین)