Search

محتر م حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں الحمدللہ کئی سالوں سے عبقری رسالہ پڑھ رہی ہوں‘تسبیح خانہ میں ہونے والے شب جمعہ کے درس بھی سن رہی ہوں‘جس میں آپ سےمسواک کے کرشماتی فوائد بھی سنے ہیں۔میں ایک ڈینٹل ڈاکٹر ہوں‘میرے پاس اکثر دانتوں کے مختلف مریض آتے ہیں‘جن میں سے اکثر کیس مسوڑھوں کے ایسے ہوتے ہیں کہ ایلوپیتھک میں کسی طریقے سے حل نہیں ہو سکتے یا ان کے علاج کے لیےکافی وقت لگتا ہوتا ہے‘ میں عبقری دواخانہ سے چند مسواکیں لاکر اپنے کلینک میں رکھ لیتی ہوں‘ایسےمریضوں کو میں عبقری کی مسواک استعمال کے لئے دیتی ہوں‘اس کے بہت سےحیران کن نتائج برآمد ہوتے ہیں‘مسلسل مسواک کے استعمال سے مریض شفاء پاتے ہیں اور یوں لوگوں کو سنت نبویﷺ کی طرف لے کر آتی ہوں اور لوگ بھی خوش ہوتے ہیں‘ بہت دعائیں دیتے ہیں۔مسلسل مشاہدات سے بات سامنے آئی ہے کہ مسواک کا مسلسل استعمال نہ صرف دانتوں اور مسوڑھوں کے لیے بلکہ معدہ کی تندرستی کے لیے بھی لاجواب ہے ۔(ش، لاہور)