Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری کی بہت پرانی قاریہ ہوں ‘بہت شوق سے عبقری رسالہ پڑھتی ہوں‘اس رسالے کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے‘اس میں لوگوں کی مشکلات‘الجھنوں اور مسائل کا حل لاجواب وظائف اور ٹوٹکوں کے ذریعے حل مل جاتا ہے۔میں نے عبقری رسالے میں شائع ہونےوالے بہت سے وظائف آزمائے ‘بہت ہی زیادہ نفع پایا ہے۔گزشتہ دنوں معاشی طور پر بہت پریشانی تھی ‘ روزگار کا مسئلہ بہت زیادہ تھا اور میرے شوہر کو ایک اچھی نوکری کی اشد ضرورت تھی‘بہت جگہ اپلائی کیا مگر کہیں پر بھی اچھی جاب نہیں مل رہی تھی۔ 2016 ءجنوری کے شمارے میں ایک وظیفہ بتایا گیا تھا جسے میں نے اپنے شوہر کی جاب کےلئے پڑھنا شروع کیا ‘کچھ عرصہ مستقل مزاجی کے ساتھ میں مسلسل وظیفہ پڑھتی رہی‘تھوڑا ہی عرصہ گزرا تھاکہ میرے شوہر کو ایسی مشہور و معروف کمپنی سے انٹرویو کےلئے فون آیا جو ہمارے وہم وگمان میں بھی نہ تھا،شوہر انٹرویو کے لئے گئے‘ اگلے ہی دن ان کو کال آئی جس میں ان کو بتایا گیا کہ ان کو نوکری کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے‘ہماری خوشی کی انتہا نہ رہی‘اللہ کا بہت شکر ادا کیا کہ عبقری رسالےمیں شائع وظیفے کی برکت سے اللہ تعالی نے اتنی اچھی جاب عطا کی۔ الحمدللہ یقیناً یہ صرف اور صرف اسی وظیفے کی برکت تھی جو اتنی مشکل جاب اتنی آسانی سے مل گئی۔وظیفہ یہ ہے:دو رکعت نماز حاجت کے پڑھ کر اس کا ثواب حضرت امام باقر سلام اللہ ورضوان اللہ علیہ کی روح کو ہدیہ کرنا ہے‘اس کے بعد اول آخر14 مرتبہ درود پڑھ کر درمیان میں 800 بار یَابَدِیْعُ پڑھیں۔یہ 21 دن کا بہت ہی لاجواب اور پر تاثیر عمل ہے۔