محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کیلئے بھی بے شمار دعائیں اور نیک تمنائیں‘ ان کا بتایا ہوا وظیفہ یَاقَہَّارُ جتنے ملنے والے اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہیں‘ تکلیف بیماری بتاتے ہیں‘ بندش وغیرہ‘ مال مویشی کی بیماری کیلئے سب کیلئے یاقہار کا وظیفہ سوا لاکھ پڑھنے کیلئے علامہ لاہوتی صاحب نے جس طرح اپنے کالم میں بتایا لوگوں کوبتادیتا ہوں۔ میں کہتاہوں کہ پچاس سال پرانا جادو‘ نظربد یہ وظیفہ اکھاڑ کر پھینک دیتا ہے اور ہر کام اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے کھل جاتا ہے۔ کافی لوگوں کوفائدہ ہورہا ہے‘ ہر حالت میں پڑھیں‘ کئی گھرانوں نے شروع کیا ہوا ہے‘ حیرت انگیز فائدہ ہورہا ہے‘ خواتین گھر کے کام کاج کے باوجود روزانہ ہزاروں کی تعدادمیں ذمہ داری سے پڑھتی ہیں۔ اس اسم سے جادو ٹوٹ رہا‘ بندش‘ نظر بد ختم ہورہی‘ بگڑےکام سنور رہے‘ کاروباری معاملات ٹھیک ہورہے‘ بے شمار کا آزمودہ ہے۔ (خالد حیات‘ سرگودھا)