Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بیٹے کے فائنل امتحانات تھے ‘ جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان تھا‘ اسے دو اسم الٰہی بتائے کہ ہر نماز کے بعد ان کی ایک تسبیح پڑھ لیا کر‘ ان شاء اللہ تم ہمیشہ کامیاب رہو گے۔ اس نے ہر نماز کے بعد ایک تسبیح اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ یَاعَلِیْمُ یَاوَاسِعُ پڑھنا شروع کردیا‘ سب زیادہ نمبر بیٹے نے لیے‘ اب ہر امتحان میں پہلی پوزیشن لیتا ہے۔ ترقی کامیابی کیلئے بہت لاجواب چیز ہے،مزید میرے بیٹے کا آزمودہ ایک اور عمل بھی ہے کہ عبقری دواخانہ کا تیار کردہ روحانی عطر جس کتاب‘ پیپر یا کسی مضمون کو لگادیں جس کی تیا ری کرنی ہو تووہ مضمون بہت اچھا یاد ہوتا ہے‘ پیپر بہت اچھا ہوتا ہے ۔ (محمد رمضان خان‘ پشاور)